Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جھلکیاں؍11جون،اے پی ایم ایس اوکا 36وا ں یوم تاسیس


 Posted on: 6/11/2014
جھلکیاں؍11جون،اے پی ایم ایس اوکا 36واں یوم تاسیس
* اے پی ایم ایس اوکا36واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیابھرمیں پورے جوش وخروش اورجذبے کے ساتھ منایاگیا۔
* اے پی ایم ایس او36ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں ملک بھرمیں اجتماعات منعقدکیے گئے اس سلسلے کامرکزی اجتماع تاریخی جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہوا۔
* یوم تاسیس کے احتماعات سے اے پی ایم ایس اواورایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے انتہائی فکرانگزخطاب کیا۔
* جناب الطا ف حسین کاٹیلیفونک خطاب پاکستان کے 38مقامات کے ساتھ ٹیلی ویژن کے ذریعے دنیابھرمیں بیک وقت سناگیا۔
* جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں اے پی ایم ایس اوکے مرکزی اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے اوراس سلسلے میں جناح گراؤنڈکو پنڈال کادرجہ دیکراس میں بائیں جانب سادہ اوردیدہ زیب اسٹیج بنایاگیا۔
* 36ویںیوم تاسیس کے موقع پراے پی ایم ایس او،ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز،یونٹوں اورزونزکی جانب سینکڑوں بینرزلگائے گئے جس پرتہنیتی پیغامات اورانقلاب اشعارتحریرتھے۔
* اے پی ایم ایس اوکی جانب سے قائدتحریک کی رہائشگاہ نائن زیروکوپھولوں کی مددسے انتہائی خوبصورتی سجایاگیاتھاجبکہ اطراف کی گلیوں اورجناح گراؤنڈجانے والے تمام راستوں کوبرقی قمقموں،جھالروں اورایم کیوایم کے پرچموں سے سجاگیاتھاجوعوام کی توجہ کامرکزبننے رہے۔
* اسٹیج کے عقب میں بڑی اسکرین لگائی تھی جس پرسورج کی کرنوں کے ساتھ ابھرتی ہوئی قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصویرنمایاں تھی ۔
* اسٹیج پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،ڈاکٹرنصرت شوکت،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی سیدامین الحق،ڈاکٹرصغیراحمد،احمدسلیم صدیقی ،اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کے اراکین براجماں تھے۔
* مرکزی اجتماع میں مختلف یونیورسٹیز،کالجزاوراسکولوں کے چانسلرز،پرنسپلزپروفیسرز،لیکچرارز،اساتذاکرام ،طلبہ وطالبات ،ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس اوکے سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اورحق پرست عوام نے شرکت۔
* پنڈال میں موجودشرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم ،ایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک الطا ف حسین تصاویراٹھارکھی تھیں،اس موقع پرشرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھا۔
* یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،انچارج اے پی ایم ایس اوتوصیف اعجاز اورسیکریٹری نشرواشاعت وقاص علی شاہ نے خطاب کیا۔
* یوم تاسیس کے موقع پراے پی ایم ایس اوکی جانب 11جون کے مناسبت سے خوبصورت پوسٹر،تنظیمی ترانوں پرمبنی سی ڈی اور مجلانقیب گولڈن جوبلی ایڈیشن کااجراء کیا گیا۔
* یوم تاسیس پراے پی ایم ایس اوکی جانب سے ٹیبلوپیش کیاگیاجس میں مہاجروں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کواجاگرکیاگیا۔
* ٹھیک7بجے اسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرفضاء میں مختلف اقسام کے سینکڑوں پرندے آزادکیے گئے،غبارے چھوڑے گئے اورشرکاء پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی۔جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکے موقع پرپنڈال میں موجودشرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھااوران کی جانب سے جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔
* جناب الطاف حسین کی آمدکے موقع پرایم کیوایم مشہورترانہ ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین‘‘بجایاگیاجس پرتمام شرکاء نے ترانے کاساتھ دیااوراپنے جوش وخروش کابرملااظہارکیا۔
* جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کے آغازمیں تمام شرکاء کواے پی ایم ایس اوکے 36ویںیوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اورموجودہ حالات کے حوالے سے انتہائی اہم خطاب کیا۔
* 11جون اے پی ایم ایس اوکے اجتماعات سے خطاب کے موقع پرجناب الطاف حسین انتہائی خوشگوارموڈمیں رہے اورانہوں نے ’’ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے ۔۔۔جوتم کروگے وہ ہم کرینگے ‘‘گنگنایا۔اس موقع پرشرکاء نے زبردست تالیاں بجاکرجناب الطاف حسین کاساتھ دیا۔
جناب الطاف حسین کاخطاب دوگھنٹے تک جاری رہاجس کے بعدآتش بازی کاخوبصورت مظاہرہ کیاگیا۔

12/6/2016 12:05:00 PM