Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شمالی وزیرستان خود کش حملے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


 Posted on: 6/9/2012 1
شمالی وزیرستان خود کش حملے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گردی کی مکمل بیچ کنی کے لئے فیصلہ کن کاروائی جلد از جلد شروع کی جائے۔ 
شہید اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے الطاف حسین کااظہار تعزیت ، زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا 
لندن ۔۔۔9، جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شمالی وزیر ستان میں ہونے والے خود کش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے خود کش حملے میں سکیوریٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کی ترقی کے قدم روک دئیے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردی کی مکمل بیچ کنی کے لئے فیصلہ کن کاروائی جلد از جلد شروع کی جائے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکہ کے نتیجے میں شہید ہونیو الے سیکورٹی اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمی اہلکاروں کو جلد ومکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فی الفور متفقہ لائحہ عمل بنایاجائے اور دہشت گردی کے عفریت سے ملک و قوم کو جلد از جلد نجات دلائی جائے ۔ 

12/4/2016 12:10:08 AM