Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان مسلم لیگ ( پرویز مشرف) کے سینئرنائب صدر کراچی سید افتخار شاہ اور سیف الرحمان کی سربراہی میں 25رکنی وفد خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخار اکبر رندھاوا اور عادل خان سے ملاقات

 Posted on: 6/9/2014 1

وفد نے سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائی پر مبارکباد پیش کی 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کا شکریہ ادا کیااور جناب الطاف حسین کیلئے نیک خیالات کو سراہا 
کراچی۔۔۔۔8جون 2014ء
آل پاکستان مسلم لیگ ( پرویز مشرف) سینئرنائب صدر کراچی سید افتخار شاہ اور سیف الرحمان کی سربراہی میں 25رکنی وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخار رندھاوا اور عادل خان سے ملاقات کی اور سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ اے پی ایم ایل کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کی رہائی ان کے کروڑوں چاہنے والوں کی دعاؤں اور عقیدت و محبت کا ثمر ہے اور جناب الطاف حسین کی رہائی کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان نے ملک بھر میں جس اتحاد و یکجہتی کامظاہرہ کیا وہ ناقابل فراموش ہے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور اور ان کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤکے لئے دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخار اکبر رندھاوا اور عادل خان نے وفد کا شکریہ ادا اور ان کے خیالا ت کو سراہا ۔ 

12/7/2016 2:41:41 AM