Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیشنل ریفائنری (سی بی اے) کے سینئر وائس پریزیڈینٹ محمد احمد کی زوجہ،بیٹا اور بیٹی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس


 Posted on: 6/8/2014 1
نیشنل ریفائنری (سی بی اے) کے سینئر وائس پریزیڈینٹ محمد احمد کی زوجہ،بیٹا اور بیٹی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
نماز جنازہ و تدفین میں مرکزی لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج، رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم و دیگر کی شرکت
کراچی۔۔۔8جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ریفائنری (سی بی اے) کے سینئر وائس پریزیڈینٹ محمد احمد کی زوجہ سمیتا ،صاحبزادے حمزا اور صاحبزادی ہمنا کے ٹریفک حادثہ کے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و افسوس کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور محمد احمد سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین) 
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا و اراکین نے بھی نیشنل ریفائنری (سی بی اے) کے سینئر وائس پریزیڈینٹ محمد احمد کی زوجہ سمیتا ،صاحبزادے حمزہ اور صاحبزادی حمنا کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔
علاوہ ازیں محمد احمد کی زوجہ ،بیٹا اور بیٹی کی نماز جنازہ بعد نمازہ ظہر جامعہ مسجد ثمن آباد میں ادا کی گئی۔مرحومین کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم مرکزی لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارج صابر خان ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم ،یو ایل ایف کے انچارج و اراکین،سی بی اے کے عہد یداران ،لیبر ڈویژن اور علاقا ئی یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان اور مرحومین کے عزیزو اقارب نے شرکت کی۔

12/9/2016 7:27:17 AM