Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کے چاہنے والوں کی اولین تشویش و ترجیح ان کی صحت سے متعلق ہے، ڈاکٹر صغیر احمد


الطاف حسین کے چاہنے والوں کی اولین تشویش و ترجیح ان کی صحت سے متعلق ہے، ڈاکٹر صغیر احمد
 Posted on: 6/6/2014 1
الطاف حسین کے چاہنے والوں کی اولین تشویش و ترجیح ان کی صحت سے متعلق ہے، ڈاکٹر صغیر احمد
قائد تحریک الطاف حسین کی اپنی صاحبزادی افضاء الطاف سے بھی ملاقات سے ان کے چاہنے والوں کو تقویت ملی ہے
الطاف حسین نے اپنے چاہنے والوں کو پر امن طریقے سے جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کی ہے، ڈاکٹر صغیر احمد
آج ملک بھر میں جناب الطاف حسین کی صحت، تندرستی اور عافیت کے لئے یوم دعا منایا جائیگا، ڈاکٹر صغیر احمد
عوام دعائیہ اجتماعات میں بھرپور شرکت کرکے جناب الطاف حسین کی صحت کی بہتری کیلئے دعا کریں، ڈاکٹر صغیر احمد کی عوام سے اپیل
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے چوتھے روز نمائش چورنگی پر ڈاکٹر صغیر احمد کی پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔6جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین تاحال اسپتال میں ایڈمٹ ہیں اور ڈاکٹر وں کی جانب سے انکے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی اینجو گرافی سمیت متعدد ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کی رپورٹس آج آجائیں گی جس کے بعد قائد تحریک الطاف حسین کے ڈاکٹرز آئندہ کی پیشرفت کا فیصلہ کریں گے اور اسی حوالے سے آج ایم کیوا یم کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش چورنگی سمیت ملک بھر میں جناب الطاف حسین کی صحت اور عافیت کے لئے یوم دعا منایا جائیگا ۔ان خیالات اکا اظہار انھوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے نمائش چورنگی پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے چوتھے روز میڈیا نمائندگا ن کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیو ایم کے کار کنا ن اور جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کی اولین تشویش و ترجیح جناب الطاف حسین کی صحت سے متعلق ہے اور ہم سب الطاف حسین کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ گز شتہ روز برطانیہ میں قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر عمران مرز کی اسپتال میں جناب الطاف حسین سے ملاقات ہو ئی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپنی صاحبزادی افضا ء الطاف سے بھی ملاقات ہو ئی ہے جس سے جناب الطاف حسین کے لاکھوں چاہنے والوں کو تقویت ملی ہے ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جناب الطاف حسین کا دو مرتبہ لندن سیکریٹریٹ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انھوں نے اپنے چاہنے والوں کو پر امن طریقے سے جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کی ہے اور اپنے چاہنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عوام و کارکنا ن پریشانی کا شکار نہ ہوں کیوں کہ انکا قائد الطاف حسین مشکلات سے گھبراتے ہیں بلکہ انکا سامنا کرتے ہیں۔ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ان کے ساتھ اس مشکل کی گھڑی میں اظہار یکجہتی کرنے والے تمام سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت تمام طبقہ ہائے زندگی کے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ایک پر امن احتجاج نے دنیا بھر میں مثال قائم کردی ہے اور ثابت کردیا ہے کہ اکراچی کے عوام امن پسند ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آج کراچی میں نمائش چورنگی سمیت ملک بھر میں ہونے والے دعائیہ اجتماعات میں شرکت کرکے جناب الطاف حسین کی صحت عافیت اور درازئ عمر کے لئے دعائیں کریں ۔

12/11/2016 3:58:54 AM