Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان وہمدردوہمت وجرات سے کام لیں ، پرامن رہیں اورقانون کو ہرگز اپنے ہاتھوں میں نہ لیں، الطاف حسین


کارکنان وہمدردوہمت وجرات سے کام لیں ، پرامن رہیں اورقانون کو ہرگز اپنے ہاتھوں میں نہ لیں، الطاف حسین
 Posted on: 6/4/2014 1
قائدتحریک الطاف حسین کا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون
کارکنان وہمدردوہمت وجرات سے کام لیں ، پرامن رہیں اورقانون کو ہرگز اپنے ہاتھوں میں نہ لیں، الطاف حسین
حق پرستانہ جدوجہد میں آنے والے آزمائشی مراحل میرے لئے نئے نہیں ہیں، الطاف حسین
میں اس قسم کے حالات کاماضی میں بھی مقابلہ کرتا رہاہوں اور آج بھی میرے حوصلے ہرگز پست نہیں ہیں، الطاف حسین
میں نے نہ ماضی میں قوم کو مایوس کیا اور نہ آئندہ کروں گا، الطاف حسین
ذمہ داران اور کارکنان نے الطاف حسین کی آواز سن کرفلک شگاف نعرے لگائے اوروالہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکیا
قائد تحریک الطاف حسین نے ٹیلی فون پر اپنی صاحبزادی افضاء الطاف سے بھی گفتگو کی
لندن۔۔۔4 جون 2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان ، منتخب نمائندوں ، ایم کیوایم کے ذمہ داران اور دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کو ہدایت کی کہ وہ ہمت وجرات سے کام لیں ، پرامن رہیں اورقانون کو ہرگز اپنے ہاتھوں میں نہ لیں۔ بدھ کی شام ٹیلی فون پر جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور تمام کارکنان وعوام کی خیریت دریافت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد میں آنے والے آزمائشی مراحل میرے لئے نئے نہیں ہیں اور میں اس قسم کے حالات کاماضی میں بھی مقابلہ کرتا رہاہوں اور آج بھی میرے حوصلے ہرگز پست نہیں ہیں۔ میں نے نہ ماضی میں قوم کو مایوس کیا اور نہ آئندہ کروں گا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق میر، ایم انور، طارق جاوید، بابر غوری،عامر خان، واسع جلیل، مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا، حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور، سندھ اسمبلی ڈاکٹرارشد وہرہ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان شبیرقائمی، شریف خان، ایم کیوایم سیکریٹریٹ کے ارکان اور ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورکارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ اس موقع پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کھچاکھچ بھراہواتھا۔ ذمہ داران اور کارکنان نے جناب الطاف حسین کی آواز سن کر خوشی ومسرت کا اظہارکیا اور فلک شگاف نعرے لگاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکیا۔ بعدازاں جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر اپنی صاحبزادی افضاء الطاف سے بھی گفتگو کی ۔

*****


12/4/2016 12:03:51 AM