Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں نمائش چورنگی پر دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے قائد سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار


قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں نمائش چورنگی پر دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے قائد سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 6/4/2014 1
قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں نمائش چورنگی پر دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے قائد سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار 
پاکستانی حکومت برطانیہ سے جناب الطاف حسین کی صحت ، انکے بہتر علاج و معالجے اور انکی زندگی کا تحفظ کی یقین دہانی کروائے 
جناب الطاف حسین کے وکلا ء نے ابھی تک درخواست ضمانت جمع ہی نہیں کروائی ہے اس حوالے سے مختلف میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے،ڈاکٹر فاروق ستار
میڈیا ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے کسی خبر کو تصدیق کے بغیر نہ چلائے ،اس سے عوام میں انتشار پھیلے گا ،ڈاکٹر فاروق ستار کی اپیل 
جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اورانکی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرنے پرآصف علی زرداری 
خورشید شاہ ، ڈاکٹر طاہر القادری اورچوہدری شجاعت سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے اظہار تشکر
جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرے کے مقام پر ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔4جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج جناب االطاف حسین سے اظہار یکجہتی کا دوسرا روزہے اور آج شدید گرمی کے باوجود قائد تحریک کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں نمائش چورنگی پر دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے قائد سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کی صبح نمائش چورنگی پر قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ روز سے جاری اظہار یکجہتی مظاہرے کے مقام پر میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پر امن مظاہروں کا ایک سبب یہ ہے کہ ہم جناب الطاف حسین کے ساتھ اپنے عہد وفا کی تجدید کریں اور انھیں بتائیں کے مشکل کی اس گھڑی میں وہ اکیلے نہیں بلکے انکے لاکھوں ، کروڑوں چاہنے والے انکے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پر امن مظاہروں کی دوسری وجہ یہ ہے کہ پاکستانی حکومت ،حکومت برطانیہ سے جناب الطاف حسین کی صحت ، انکے بہتر علاج و معالجے اور انکی زندگی کا تحفظ یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائے اور جب تک الطاف حسین کے چاہنے والوں کے یہ مطالبات پورے نہیں ہونگے ہم کراچی سمیت ملک بھر میں پر امن دھرنوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جناب الطاف حسین کو بغیر مقدمے کے حراست میں لیا گیا جو کہ ایم کیو ایم کی نظر میں برطانوی روایات اور انصاف کے اصولوں کی خلاف ورشی ہے ،گزشتہ برس ایم کیو ایم کے ایک رہنما طارق میر کو بھی اسی طرح حراست میں لیا گیا تھا اور چند گھنٹوں بعد رہا کر دیا گیا تھا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا پر چلنے والی متضاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کے وکلا ء نے ابھی تک انکی درخواست ضمانت جمع ہی نہیں کروائی ہے جو کہ ممکن ہے اآج جمع کروائی جائے لہٰذا میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی مخبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ چند میڈیا چینلز کی جانب سے یہ کہا جانا کہ جناب الطاف حسین کی گرفتاری کے لئے ستر سے زائد افراد نے انکے گھر پر دھاوا بولا اور دروازے توڑے یہ خبر بھی بے بنیا د اور عوام کو مشتعل کرنے کی سازش کا حصہ ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کارکنان نے صبر کا دامن تھامہ ہوا ہے اور انتشار پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے کیونکہ تشدد کی سیاست جناب الطاف حسین کی تعلیما ت کی نفی ہے ۔اس موقع پر انھوں نے دھرنے کی کوریج کرنے پر میڈیا کے نمائندوں اور اداروں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میں میڈیا سے استدعا کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی خبر کو تصدیق کے بغیر نہ چلائیں کیونکہ اس سے عوام میں انتشار پھیلے گا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اورانکی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرنے پروزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، عوامی تحریک کے سربرا ہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سمیت والے سیاسی و مذہبی رہنماؤں ، کراچی کی تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری سمیت ان تمام حلقو ں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے جنا ب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر اس مشکل گھڑی میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

12/9/2016 5:32:50 AM