Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معروف بیوروکریٹ آفتاب میمن اورزراعت کے شعبے سے وابستہ معروف شخصیت عبدالحئی ڈھامرانے قائدجناب الطاف حسین کے نظریے ،فکروفلسفے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدسے متاثرہوکرغیرمشروط طورپرایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی


معروف بیوروکریٹ آفتاب میمن اورزراعت کے شعبے سے وابستہ معروف شخصیت عبدالحئی ڈھامرانے قائدجناب الطاف حسین کے نظریے ،فکروفلسفے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدسے متاثرہوکرغیرمشروط طورپرایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی
 Posted on: 6/2/2014 1
معروف بیوروکریٹ آفتاب میمن اورزراعت کے شعبے سے وابستہ معروف شخصیت عبدالحئی ڈھامرانے قائدجناب الطاف حسین کے نظریے ،فکروفلسفے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدسے متاثرہوکرغیرمشروط طورپرایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی 
الطا ف حسین نے مڈل کلاس طبقے کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت لوگوں کو ملک کے ایوانوں میں بھیج کرثابت کیاکہ وہ ملک میں تبدیلی لاناچاہتے ہیں
ایم کیوایم واحد جماعت جو مڈل کلاس طبقے کی نمائندگی کررہی ہے جس میں کسی جاگیردار،وڈیرے یاسرمایہ دارکاکوئی عمل دخل نہیں،آفتاب میمن اورعبدالحئی ڈھامرا
ایم کیوایم صرف کراچی میں ہی نہیں ہے بلکہ پوری دنیامیں موجودہے اورہم ہرجگہ اپنی موجودگی کااحساس دلاتے رہتے ہیں،عبدالرؤف صدیقی
وہ دن دورنہیں جب قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ملک میں مڈل کلاس طبقے کی حکمرانی قائم ہوگی،ڈاکٹرصغیراحمد
۱یم کیوایم میں اپنی شمولیت کے باقاعدہ اعلان کے موقع رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ آفتاب میمن اورعبدالحئی ڈھامراکی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفرنس 
کراچی:۔۔۔2جون 2014ء 
ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے سابق سیکریٹری ولاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف بیوروکریٹ آفتاب میمن اورصوبہ سندھ کے میرپورخاص کی تحصیل ڈھامرازراعت سے وابستہ معروف شخصیت عبدالحئی ڈھامرانے ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کے نظریے ،فکروفلسفے اوران کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیاہے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدسے متاثر ہوکرغیرمشروط طورپرایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ایم کیوایم میں اپنی شمولیت کاباقاعدہ اعلان انہوں نے پیرکی شام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرصغیر احمد ،اشفاق منگی ،احمدسلیم صدیقی،اسلم آفریدی ،افتخاراکبررندھاوا اورحق پرست صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت عبدالرؤف صدیقی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس سے قبل آفتاب میمن اورعبدالحئی ڈھامراحق پرست صوبائی وزیر عبدالرؤف صدیقی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادپہنچے توایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اوردیگرشعبہ جات کے ارکان نے ان کاپرتپاک استقبال کیااورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم خوش آمدکہتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کیے اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب میمن اورعبدالحئی ڈھامرانے کہاکہ ایم کیوایم میں شمولیت کافیصلہ کسی عجلت میں نہیں کیابلکہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کابغورمشاہدہ کیاہے اوراس نتیجے پرپہنچے کہ ایم کیوایم واحد جماعت جو مڈل کلاس کلاس طبقے کی نمائندگی کررہی ہے.جس میں کسی جاگیردار،وڈیرے یا سرمایہ دارکاکوئی عمل دخل نہیں بلکہ اس جماعت میں میرٹ کی بنیادپرذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت کامطالعہ کرکے ہم اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ ان کی قیادت ہی وہ واحدراستہ ہے جس پرچل ہم حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مڈل کلاس سے ابھرکرآئی ہے اس کی جدوجہدمیں مڈل کلاس طبقہ اہم کردارکرتارہاہے انہوں نے کہاکہ ان کی ایم کیوایم میں آمدکسی سیاسی فائدے کاحصہ نہیں بلکہ وہ اس کی جدوجہدسے اورعملی خدمات سے متاثر ہیں ، زلزلے ،طوفانی بارشیں ،خشک سالی جیسی قدرتی آفات میں دکھی انسانیت کے لئے ایم کیوایم کے خدمات قابل ذکرہیں جن کااعتراف ایم کیوایم مخالفین بھی کرتے نظرآتے ہیں۔قائدتحریک الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے مڈل کلاس طبقے کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت لوگوں کو ملک کے ایوانوں میں بھیج کرثابت کردیاکہ وہ ملک میں تبدیلی لاناچاہتے ہیں،معاشرے میں انقلاب لانے جارہے ہیں تویہ اس وقت ہی ممکن ہے کہ مڈل کلاس کوآگے لایاجائے جبکہ دیگرسیاسی جماعتوں میں موروثی سیاست کاعمل دخل ہونے سے وہی لوگ چہرے بدل بدل کرآگے آتے رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے عبدالرؤف صدیقی نے دونوں حضرات کی آمدکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں حضرات جس عزم وجذبے کے ساتھ ایم کیوایم میں آئے ہیں اب یہ ایم کیوایم کاحصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم صرف کراچی میں ہی نہیں ہے بلکہ پوری دنیامیں موجودہے اورہم ہرجگہ اپنی موجودگی کااحساس دلاتے رہتے ہیں۔ آخرمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمدنے آفتاب میمن اورعبدالحئی ڈھامراکودل کی گہرائیوں سے ایم کیوایم میں خوش آمدکہااورکہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین کا فکروفلسفے سے متاثرہوکرلوگوں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے اورآئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں رائج اس فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام میں وہ دن دورنہیں جب قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ملک میں مڈل کلاس طبقے کی حکمرانی قائم ہوگی۔


12/9/2016 1:13:04 PM