Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وزرائے اعظم اورپیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف اورمخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جانے کی مذمت کرتاہوں۔ الطاف حسین


سابق وزرائے اعظم اورپیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف اورمخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جانے کی مذمت کرتاہوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/2/2014 1
سابق وزرائے اعظم اورپیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف اورمخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جانے کی مذمت کرتاہوں۔ الطاف حسین
یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف اورمخدوم امین فہیم کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔ الطاف حسین
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورسیاسی انتقام کانشانہ بننے والے رہنماؤں سےقائدتحریک الطاف حسین کا اظہارہمدردی
آصف علی زرداری سے برادرانہ اپیل کرتاہوں کہ وہ دوست اور دشمن کی تمیز کریں۔الطاف حسین
لندن۔۔2جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق وزرائے اعظم اورپیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف اورمخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کوسیاسی انتقام قرار دیاہے اوراس پر ان رہنماؤں اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف زرداری سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ان رہنماؤں کوجنہیں پیپلز پارٹی نے بڑے بڑے عہدوں بشمول وزیر اعظم پاکستان کے عہدوں تک پر معمو ر کیا ۔آج ان افراد کے خلاف کرپشن کے مقدمات بنائے جارہے ہیں اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ تک جاری کئے جارہے ہیں جبکہ ان میں سے بعض رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندعائد کر دی گئی ہے ، میں اس عمل کی مذمت کرتا ہوں اور سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے رہنماؤں سے دلی ہمدردی کا اظہار کر تا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیااوران سے برادرانہ اپیل کی کہ وہ دوست اور دشمن کی تمیز کریں تو یہ ان کے اور ان کی پارٹی کیلئے بہتر ہوگا۔

12/2/2016 10:38:08 PM