Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی جسمم کے رہنما منیر چولیانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی جسمم کے رہنما منیر چولیانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 5/30/2014
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی جسمم کے رہنما منیر چولیانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
سندھی قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کا پے در پے قتل سندھ کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی ساز ش ہے، رابطہ کمیٹی
سندھ کا امن پاکستان کا امن ہے، انتشار پسند عناصر صوبے میں فساد برپا کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں
حکومت ،منیر چولیانی کے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتا رکرکے قانون کے مطابق سزا دلوائیں،رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی ۔۔۔30مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جئے سندھ متحد ہ محاذ کے مرکزی رہنما منیر چولیانی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے منیر چولیانی کے قتل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو مزید خراب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے اور پے در پے سندھی قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کا قتل اس ساز ش کی کڑی لگتی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ کا امن پورے پاکستان کا امن ہے اور انتشار پسند عناصر کی جانب سے صوبے میں فساد برپا کرنے اُوچھے ہتھکنڈے ملک کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں جس پرسندھ بھر کے عوام کو شدید تشویش ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ اور دیگر متعلقہ عہدیداران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جسمم کے رہنما منیر چولیانی کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران کو فی الفور گرفتا ر کریں اور مجرمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں ۔

12/4/2016 12:22:55 PM