Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر کا پیر الٰہی بخش کالونی میںقائم امتحانی مراکز گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اور آغا خان گرلزکالج کا دورہ


حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر کا پیر الٰہی بخش کالونی میںقائم امتحانی مراکز گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اور آغا خان گرلزکالج کا دورہ
 Posted on: 5/29/2014
حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر کا پیر الٰہی بخش کالونی میںقائم امتحانی مراکز گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اور آغا خان گرلزکالج کا دورہ
نقل سے سند تو حاصل کی جاسکتی ہے لیکن قابلیت کے معیار پر پورانہیں اتر ا جاسکتا ۔رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر
کراچی ۔۔۔29مئی2014
حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر نے پیر الٰہی بخش کالونی میں واقع انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے قائم امتحانی مراکز گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اور آغا خان گرلزکالج کا دورہ کیااور پرنسپلز سے ملاقات کی اوران کے ہمراہ امتحانی مراکز کے مختلف کمروں کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی اور امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحان دینے والی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ نقل کے رجحان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم پر مکمل توجہ دیں کیوں کہ وہ نقل سے سند تو حاصل کی جاسکتی ہے لیکن قابلیت کے معیار پر پورانہیں اتر ا جاسکتا ۔ انہوں نے پرنسپلز اور اس موقع پر موجود اساتذہ سے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کا سب سے معززحصہ ہوتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل ہوتاہے لہذٰا وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہ کریں ۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اور آغا خان گرلزکالج نے امتحانی مراکز کا دورہ کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دھانی کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ 

12/5/2016 6:50:30 PM