Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کے چاہنے والوں نے اپنے قائد سے والہانہ محبت ،چاہت اور یکجہتی کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے مخالفین اور منفی پروپیگنڈے کرنے والی قوتوں اورمذموم سازشوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ایم کیوایم کینڈا


الطاف حسین کے چاہنے والوں نے اپنے قائد سے والہانہ محبت ،چاہت اور یکجہتی کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے مخالفین اور منفی پروپیگنڈے کرنے والی قوتوں اورمذموم سازشوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ایم کیوایم کینڈا
 Posted on: 5/28/2014
الطاف حسین کے چاہنے والوں نے اپنے قائد سے والہانہ محبت ،چاہت اور یکجہتی کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے مخالفین اور منفی پروپیگنڈے کرنے والی قوتوں اورمذموم سازشوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔ایم کیوایم کینڈا
کینیڈا۔۔۔28مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام25مئی بروز اتوارایم کیو ایم جی ٹی اے چیپٹرمیں قائد تحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت اور اظہار یکجہتی کے لئے جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ،جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسین،ممبران سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی،ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے آصف قاضی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں نے آج پاکستان میں تبت سینٹر پر ریکارڈ تعداد میں جمع ہوکر اپنے قائد سے سے والہانہ محبت ،چاہت اور یکجہتی کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے مخالفین اور منفی پروپیگنڈے کرنے والی قوتوں کے اداروں اورمذموم سازشوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں کینڈا میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہے جو کہ جناب الطاف حسین کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی سازشوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کسی شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جو کہ اب دنیا بھر پھیل چکا ہے ۔ قائد تحریک لندن میں نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء کے لئے کراچی میں منعقد ہونے والی اظہار یکجہتی ریلی کے براہ راست دیکھنے کے انتظامات کئے گئے تھے ۔ جس کے باعث تمام شرکاء تبت سینٹرپر ہونے والی ریلی کے شرکاء کے ساتھ ساتھ جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرتے رہے اور اس موقع پر ان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ ایم کیو ایم کینیڈا جی ٹی اے چیپٹر کی جانب سے سوشل میڈیا کیمپ کا بھی اہتما م کیا گیا تھا جس کے ذریعے ریلی کی لمحہ بہ لمحہ کی کاروائی دنیا بھر میں بسنے والے افراد کے ساتھ شیئر کی جاتی رہی۔ 

12/10/2016 12:29:11 PM