Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ربوہ میں شہریوں کورضاکارانہ طورپرعلاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے امریکہ سے آنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر مہدی علی کاقتل قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ربوہ میں شہریوں کورضاکارانہ طورپرعلاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے امریکہ سے آنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر مہدی علی کاقتل قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 5/27/2014
ربوہ میں شہریوں کورضاکارانہ طورپرعلاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے امریکہ سے آنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر مہدی علی کاقتل قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ڈاکٹر مہدی علی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ، وفاقی اور پنجاب حکومت سے ایم کیوایم مطالبہ 
کراچی۔۔۔27مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب کے شہر ربوہ میں شہریوں کورضاکارانہ طورپرعلاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے امریکہ سے آنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر مہدی علی کے قتل کی سخت مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے تحت تمام مذاہب اورمسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو جان و مال کی ضمانت حاصل ہے اور کسی کو بھی عقائدکے اختلاف کی بنیاد پر زندگی سے محروم کردینا کسی بھی طر ح درست اور جائز قرا ر نہیں دیا جاسکتا ۔ انہوں نے ڈاکٹر مہدی علی کے لواحقین دلی تعزیت و ہمدردی او ر ہمدردی کا اظہار کیااور صدر ممنون حسین ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سروراوروزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے ڈاکٹر مہدی علی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

12/9/2016 10:54:37 PM