Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدِ تحریک الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے امریکہ کے اٹھارہ شہروں میں ریلیوں کا انعقاد


قائدِ تحریک الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے امریکہ کے اٹھارہ شہروں میں ریلیوں کا انعقاد
 Posted on: 5/27/2014
قائدِ تحریک الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے امریکہ کے اٹھارہ شہروں میں ریلیوں کا انعقاد
ایم کیو ایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ایم کیو ایم کے کارکنان پر ریاستی مظالم ڈھائے گئے، جنید فہمی سینٹرل آرگنائزر ، ایم کیو ایم امریکہ
کارکنان نے اپنی جانیں د ینا گوارہ کیا مگر کسی بھی طاغوتی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ارشد حسین ، جوائنٹ آرگنائزر ایم کیو ایم امریکہ
پاکستان میں رائج جبرواستبداد کے معاشرے میں قائدتحریک الطاف حسین حق و صداقت کی واحد آواز بنے ہوئے ہیں ہیں، ندیم صدیقی ، جوائنٹ آرگنائزر
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام واشنگٹن ، نیویارک ، نیو جرسی ، شکاگو ہوسٹن ، اٹلانٹا ، لاس اینجلز ، ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت امریکہ کے مختلف ریاستوں میں قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب 
شکاگو (امریکہ)۔۔ 27؍ مئی ؍2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیرِاہتمام قائدِتحریک الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے واشنگٹن ،نیویارک، نیوجرسی، شکاگو، ہیوسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلز،ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ سمیت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اٹھارہ شہروں میں ریلیاں منعقد کی گیءں۔ جس میں شریک کارکنان نے قائدِ تحریک الطاف حسین سے اپنے غیر متزلزل وفا کے عہد کی تجدید کی۔ مختلف ریاستوں میں نکالی جانے والی ریلیوں میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی وسیم زیدی، عامر قاضی، توصیف خان، ثاقب محی الدین، گل محمد، علی حسن، وکیل احمد جمالی اور اسد صدیقی سمیت چیپٹرز کے ذمہ داران وکارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلیوں کے شرکاء میں بزرگ ، خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور عہد وفا سے متعلق نعرے اور اشعار درج تھے اس موقع پر شرکاء کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا۔ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے شکا گو میں منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق پرستی کی جدوجہدمیں ایم کیو ایم کی قیادت اور وابستہ کارکنان عوام کو آگ و خون کے سمندرعبور کرنے پڑے ہیں۔ایم کیو ایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دور کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے کارکنان پر ریاستی مظالم ڈھائے گئے ، انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، انہیں شہید کیا گیا ، معذور کیا گیا ،تمام تر رکاوٹوں، ریاستی جبر و تشدد اور ظلم کے باوجود ایم کیو ایم آج بھی قائدِ تحریک الطاف حسین کی قیادت میں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط و مستحکم ہے ، انھوں نے مزید کہا کراچی میں عظیم الشان ’’ یکجہتی ریلی‘‘ میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے قائد تحریک سے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کاثبوت دیا ہے۔ نیویارک میں منعقدہ ریلی سے ایم کیو ایم امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی قائد تحریک سے انکی لازوال محبت اور غیر متزلزل وفا کی بھی دلیل ہے جس میں انھوں نے اپنی جانیں د ینا گوارہ کیا مگر کسی بھی طاغوتی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ۔اٹلانٹا میں منعقدہ ریلی سے ایم کیو ایم امریکہ کے جوائن�آرگنائزر ندیم صدیقی نے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ حق وصداقت کی آواز ہر دور کی ضرورت رہی ہے، پاکستان میں رائج جبرواستبداد کے معاشرے میں قائدتحریک الطاف حسین حق و صداقت کی واحد آواز بنے ہوئے ہیں ہیں اور انکے چاہنے والوں نے اس آواز پر نہ صرف ہمیشہ لبیک کہا ہے بلکہ اپنے عمل سے ثابت بھی کیا ہے اور تحریکی مشن و مقصدکی کامیابی کیلئے کارکنان کسی بھی بڑی سی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلیوں میں حق پرست شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پرتحریک کی کامیابی،ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے، پاکستان کی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازیء عمر صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
*****

12/8/2016 9:56:27 PM