Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایم کیو ایم کی اظہار یکجہتی ریلی کا خیر مقدم


پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایم کیو ایم کی اظہار یکجہتی ریلی کا خیر مقدم
 Posted on: 5/26/2014
پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایم کیو ایم کی اظہار یکجہتی ریلی کا خیر مقدم 
قائدتحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی ملکی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہے ، عوام کے تاثرات
عوام مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، الطاف حسین پوری قوم کی آوا ز ہیں ، ملکی و بین القوامی مبصرین
جناب الطاف حسین کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں،ان کا سیاسی ٹرائل فی الفور بند کیا جائے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کا مطالبہ
عوام نے لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوکر ثابت کر دیاالطاف حسین ہی پاکستانیوں کے ہر دل عزیز رہنما ہیں، ہرمحب وطن پاکستانی خواہ وہ کسی بھی علا قے ، شہر ، زبان ، فرقے ، رنگ ، نسل سے تعلق رکھتا ہو الطاف حسین سے والہانہ عقیدت رکھتا ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا عوام سے اظہار تشکر
کراچی ۔۔۔۔26مئی 2014ء
جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 25مئی کو تبت سینٹر پرعظیم الشان یکجہتی ریلی کی کامیابی پردنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زبردست مبارکباد اور خیر مقدم کیا گیا ہے ۔جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اسے بین القوامی مبصرین کی جانب سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم ریلی قرار دیا جا رہا ہے ۔ تبت سینٹر پر منعقد ہونے والی ریلی کے بعد ایم کیوا یم کے لندن سیکریٹریٹ ، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو ، مختلف زونز ، سیکٹرز ، یونٹس میں عوام وکارکنا ن کی جانب سے زبردست خیر مقدمی پیغامات کا تانتابندھ گیا ہے اور عوام کی جانب سے قائد تحریک الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی اور محبت کے لیے بذریعہ انٹرنیٹ ، فیکس ، ڈاک ، ایس ایم ایس ، خطوط سمیت تمام ذرائع ابلاغ کے ذریعے عقیدت بھر ے پیغامات مسلسل مو صول ہو رہے ہیں ۔ جن میں عوام کی جانب سے مختلف اشعار ،تہنیتی کلمات درج ہیں ۔ آنے والے پیغامات میں ہر مشکل گھڑی میں جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے عوام و کارکنان کی جانب سے قائد تحریک کے لئے بے انتہا ء محبت ، عقیدت کو سرا ہتے ہوئے ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے حق پرست عوام نے ریکارڈ تعداد میں تبت سینٹر پر جمع ہوکر ثابت کر دیا ہے کہ جناب الطاف حسین ہی تمام پاکستانیوں کے ہر دل عزیز رہنما ہیں ۔ پاکستان میں بسنے والا کا کوئی بھی محب وطن شہری خواہ وہ کسی بھی زبان ،رنگ و نسل ،مذہب ، فرقہ ، قومیت سے تعلق رکھتا ہو جناب الطاف حسین کے والہانہ عقیدت رکھتا ہے اور انکے خلاف ہونے والی ہر سازش کو یکسر مسترد کرتا ہے ۔

12/5/2016 8:54:06 PM