Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے شہداء کی24ویں برسی انتہائی عقیدت وحترام سے منائی گئی


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے شہداء کی24ویں برسی انتہائی عقیدت وحترام سے منائی گئی
 Posted on: 5/26/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے شہداء کی24ویں برسی انتہائی عقیدت وحترام سے منائی گئی
سانحہ پکاقلعہ کے حق پرست شہداء کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین اسمبلی ،ایم کیوایم کے شعبہ جات اوردیگرذمہ داران کی شرکت
کراچی کی طرح حیدرآبادزونل آفس میں بھی فاتحہ خوانی کااجتماع،ذمہ داران وکارکنان کی شہداء کی قبروں پرحاضری 
کراچی ۔۔۔۔26مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی سانحہ پکاقلعہ حیدرآبادکے شہداء کی24ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا ۔24ویں برسی کے موقع پرلال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصر جمال، اراکین رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل،سیدامین الحق،احمدسلیم صدیقی،اشفاق منگی،کیف الوریٰ،سیف یارخان،اسلم آفریدی،حق پرست اراکین سینٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزو یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان،ہمدردوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرسینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی نے خشوع وخضوغ کے ساتھ سانحہ پکاقلعہ کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی ،سوگواران کے صبرجمیل اورایم کیوایم کی کامیابی،اسیروں کی رہائی ،لاپتہ کارکنان کی بازیابی،سازشوں کے خاتمے، ملک کی بقاء وسلامتی سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکے لئے اجتماعی دعائیں کرائیں۔
دریں اثناء سانحہ پکاقلعہ کی 24ویں برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم حیدرآبادزون کے زیراہتمام زونل آفس میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کاانعقادکیاگیا جس میں منتخب حق پرست نمائندوں،سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان،حیدرآبادزونل کمیٹی کے ذمہ داران،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں نے شرکت کی اورسانحہ پکاقلعہ کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت اوران کے بلنددرجات ،تحریک کی کامیابی،اورقائدتحریک الطا ف حسین کی صحت ودرازی عمرکے لئے خصوصی دعائیں کیں۔علاوہ ازیں حق پرست نمائندوں اورحیدرآبادمیں موجودایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے سانحہ پکاقلعہ کے شہداء کی قبروں پرحاضری دیکرقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے قبروں پرپھول چڑھائے اورشہداء کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

12/7/2016 12:22:10 PM