Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے مولانامحمدطیب طاہری کی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی سے ملاقات


قائدتحریک الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے مولانامحمدطیب طاہری کی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی سے ملاقات
 Posted on: 5/26/2014
قائدتحریک الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے مولانامحمدطیب طاہری کی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی سے ملاقات
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خلافتِ راشدہ کے بیان پر ان کاگرویدہ ہوگیا ہوں،مولانامحمدطیب طاہری
الطا ف حسین نے ہمیشہ حق اورسچ بات کہی ہے اوراسی پاداش میں انہیں ہمیشہ مشکلات اورسازشوں کاسامنارہاہے ،خالدمقبول صدیقی
کراچی ۔۔۔۔26مئی 2014ء 
جماعت اشاعت توحیدسنّت پاکستان کے امیراورممتازمذہبی اسکالرمولانامحمدطیب طاہری نے پیرکے روزمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، میاں عتیق اورحق پرست صوبائی وزیرعبدالرؤف صدیقی سے خورشید بیگم سیکرٹیریٹ عزیزآبادمیں ملاقات کی ۔انہوں نے اپنی اوراپنی جماعت کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین سے یکجہتی کااظہار کیا۔ملاقات میں مولانامحمدطیب طاہری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے خلافتِ راشدہ سے متعلق جو بیان جاری کیا ہے اس بیان کی وجہ سے میں جناب الطاف حسین کا گرویدہ ہوگیا ہوں اور میں انکی مکمل فکری اور عملی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین نے خلافتِ راشدہ کے نظام کے لئے عظیم اعلان کیاجسے تمام حلقوں میں سراہایاجارہاہے ۔انہوں نے تمام علمائے کرام اورمسلمان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے اعلان پرلیبک کہتے ہوئے انکا کاساتھ دیں۔ اس موقع پرخالدمقبول صدیقی نے امیرجماعت اشاعت توحیدسنّت پاکستان مولانامحمدطیب طاہری کی نائن زیرو آمد پر قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خیرمقدم کیااورجناب الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی پرمولانامحمدطیب طاہری کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین نے ہمیشہ حق اورسچ بات کہی ہے اوراسی پاداش میں انہیں ہمیشہ مشکلات اورسازشوں کاسامنارہاہے جس کاقائدتحریک الطا ف حسین نے ڈٹ کرمقابلہ کیاہے۔

12/4/2016 10:11:42 AM