Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام نے جس محبت اوریکجہتی کااظہارکیاہے اس پرمیں ان کاشکرگزارہوں ۔ الطاف حسین


عوام نے جس محبت اوریکجہتی کااظہارکیاہے اس پرمیں ان کاشکرگزارہوں ۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/25/2014
عوام نے جس محبت اوریکجہتی کااظہارکیاہے اس پرمیں ان کاشکرگزارہوں ۔ الطاف حسین
کارکنان وعوام نے اپنی محبت و عقیدت اور یکجہتی کا تاریخی مظاہرہ کرکے دنیاپر واضح کردیا کہ میں تنہانہیں ، الطاف حسین
میرے پیارے پیارے ، مخلص، ثابت قدم اور پرعزم کارکنان وعوام میرا قیمتی سرمایہ ہے
اللہ تعالیٰ نے پیار کرنے والے انتہائی مخلص،پرعزم ، جانبازاورجانثار کارکنوں کی دولت سے نوازاہے 
لاکھوں عوام نے یکجہتی ریلی میں ایم کیوایم کے روایتی فقیدالمثال نظم وضبط کاشاندار مظاہرہ کیا، الطاف حسین
عوام نے نظم وضبط کامظاہرہ کرکے ثابت کردیا کہ ایم کیوایم، مہذب، تعلیم یافتہ اور باشعور افراد کی جماعت ہے
یکجہتی ریلی کے اختتام کے بعد نائن زیروپررابطہ کمیٹی ، تنظیمی کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
تمام مذاہب اورمسالک اورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو الطاف حسین کازبردست خراج تحسین اور اظہارتشکر
لندن۔۔۔25،مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے انتہائی مختصرنوٹس پرکراچی میں فقیدالمثال اور تاریخی ریلی کے انعقادپر ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اورعوام سے دلی تشکرکااظہارکیاہے ۔یکجہتی ریلی کے اختتام کے بعد ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی ، تنظیمی کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے تاریخی ریلی پرتمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان اور یونٹوں،سیکٹروں زونوں سمیت تحریک کے ایک فردکوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ میں مالی طورپر کم حیثیت کا مالک ہوں لیکن میں اللہ تعالیٰ کاشکراداکرتاہوں کہ اس نے مجھے دل سے پیار کرنے والے انتہائی مخلص،پرعزم ، جانبازاورجانثار کارکنوں کی دولت سے نوازاہے اورمیں سچے کارکنوں کی اس دولت کے طفیل دنیاکاامیرترین فردہوں اورمجھے اس پر بہت فخرہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے جس محبت کااظہارکیاہے اس پرمیں ان کاشکرگزارہوں ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ کارکنان اور ہمدردعوام کی مجھ سے عقیدت اور محبت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور آج تبت سینٹرکراچی میں ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ارکان ، زونوں، سیکٹروں اور یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان ، تمام مذاہب ، تمام مکاتب فکراور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں ، نوجوانوں اور بچے بچیوں بالخصوص طلباء وطالبات اورملک کے طول وعرض سے آنے والے عوام نے اپنے الطاف بھائی سے عقیدت ومحبت اور یکجہتی کا تاریخ ساز اور بے مثال مظاہرہ کرکے پوری دنیاپر واضح کردیا ہے کہ الطاف حسین تنہانہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جاگیردار ووں اوروڈیروں کا تسلط ٹوٹ رہا ہے اور آج ایم کیوایم میں تمام مذاہب ، مسالک اور قومیتوں کی نمائندگی ہے اوروہ ایم کیوایم کی صفوں میں شامل ہورہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ لاکھوں عوام نے یکجہتی ریلی میں ایم کیوایم کے روایتی فقیدالمثال نظم وضبط کاشاندار مظاہرہ کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم، مہذب، تعلیم یافتہ اور باشعور افراد کی جماعت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے پیارے پیارے ، مخلص، ثابت قدم اور پرعزم کارکنان وعوام میرا قیمتی سرمایہ ہے اور مجھے اپنے پرعزم ساتھیوں کی مجھ سے عقیدت اور محبت پر فخرہے ۔جناب الطاف حسین نے مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں، پارسیوں، تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام ، عوام ، حق پرست پنجابی، پختون، سندھی، بلوچی، سرائیکی ، کشمیری، ہزاروال، گلگتی، بلتستانی اور تمام برادریوں سمیت اظہاریکجہتی ریلی میں شریک ایک ایک ذمہ دار، کارکن اور ہمدرد عوام کوفرداًفرداً زبردست خراج تحسین اور شاباش پیش کرتے ہوئے ریلی کے تمام شرکاء کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا اور ان کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

12/9/2016 3:44:27 AM