Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فادر آف دی نیشن قائد اعظم ؒ کا لقب ہے یہ کلمہ کفر نہیں ہے،سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی


فادر آف دی نیشن قائد اعظم ؒ کا لقب ہے یہ کلمہ کفر نہیں ہے،سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی
 Posted on: 5/25/2014
فادر آف دی نیشن قائد اعظم ؒ کا لقب ہے یہ کلمہ کفر نہیں ہے،سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی
جناب الطاف حسین لیڈر وائس آف دی نیشن ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں قوم کا قائد بنایا ہے
الطا ف حسین کے دین اور ایمان کے حوالے سے بڑے فورم پر بات کرنے پر تیار ہوں 
کراچی ۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہاہے کہ فادر آف دی نیشن قائد اعظم ؒ کا لقب ہے جوکلمہ کفر نہیں ہے، قائدتحریک جناب الطاف حسین پر فادر آف دی نیشن کے عنوان سے لگے ہوئے سائن بورڈز پر بہت تبصرے ہوئے لیکن کوئی انھیں فادر آف نیشن نہیں کہتا تو نہ کہے لیکن وہ لیڈر آف دی نیشن اور وائس آف دی نیشن ہیں جس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنے تئیں الطاف حسین کو نیچا دکھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن الطاف حسین عقاب کی مانند اونچے ہی اڑتے چلے گئے اور وہ دن دور نہیں جب الطاف حسین تحریک کو جلد منزل پر پہنچائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ الطا ف حسین کے دین اور ایمان کے حوالے سے بڑے فورم پر بات کرنے پر تیار ہوں اور وہ اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قائد تحریک الطاف حسین کو قوم کا قائد بنایا ہے شرکاء ہاتھ بلند کرکے اعلان کردیں کہ جناب الطاف حسین لیڈر آف دی نیشن اور وائس آف دی نیشن ہیں اگر اتنا نہیں کرسکتے تو الطاف حسین کو سن آف دی نیشن قبول کرلیاجائے تاہم اب بغض اور عناد سے کام نہیں چلے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سن آف دی نیشن جناب الطاف حسین کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیاجائے اگر جاری نہیں کیا گیا تو بغیر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے بھی جناب الطاف حسین کے چاہنے والے اس مسئلے کو حل کردیں گے ۔

12/6/2016 3:47:24 PM