Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کی پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت کراچی میں مقیم پنجابی اور سرائیکی عوام کی کارنر میٹنگز کا انعقاد


ایم کیو ایم کی پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت کراچی میں مقیم پنجابی اور سرائیکی عوام کی کارنر میٹنگز کا انعقاد
 Posted on: 5/23/2014
ایم کیو ایم کی پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت کراچی میں مقیم پنجابی اور سرائیکی عوام کی کارنر میٹنگز کا انعقاد
الطاف حسین کو پنجابی سرائیکی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ جوائنٹ آرگنائزر مختار ججوی
عوام 25مئی کو اظہار یکجہتی ریلی میں شرکت کرکے ثابت کردیں الطاف حسین کروڑوں مظلوموں کے دلوں کی دھڑکن ہیں
کراچی ۔۔۔ 23مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں مقیم پنجابی اور سرائیکی عوام کی کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز میں کارکنان اور حق پرست پنجابی و سرائیکی عوام کو قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کے متعلق آگہی فراہم کی گئی اورجناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے 25مئی کو تبت سینٹر پر ہونیوالی عظیم الشان ریلی کے متعلق تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ ایم کیوایم کے تحت گڈاپ ٹاؤن ، محمود آباد ، گرین ٹاؤن ، کشمیر کالونی ، اعظم بستی سمیت پنجابی اور سرائیکی آبادیوں کے دیگر علاقوں میں عوامی اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں ایم کیو ایم کی پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج مختار ججوی اور اراکین نے میٹنگز کے شرکا ء سے خطاب کرت ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک کی تما م قومیتوں سے تعلق رکھنے والے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کی جدو جہد کی ہے اور عوام کے جائز مطالبات کے حصول کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے، جناب الطاف حسین کو اپنے پنجابی سرائیکی عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور یہی وجہ ہے کہ انکی جماعت ایم کیوایم انکی تعلیمات کے مطابق عوام کے مسائل حل کر رہی ہے ۔ اس موقع پر پنجابی سرائیکی کمیٹی کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والی ریلی میں بھر پور تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیں کہ الطاف حسین کروڑوں محروموں اور مظلوموں کے دل کی دھڑکن ہے ۔اس موقع پر پنجابی اور سرائیکی عوام ، علاقہ معززین سمیت کارکنان و ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
دریں اثناء پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ دارانے راجپوت سپریم کونسل کے جنرل سیکریٹری رانا محمد شمشاد خان اور دیگر سے ملاقات کی اور راجپوت سپریم کونسل کو 25مئی کو جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والی میں شرکت کی دعوت دی ۔ 

12/9/2016 11:26:32 AM