Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کورنگی سیکٹر کے کارکن سید حسن مہدی کے قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت


کورنگی سیکٹر کے کارکن سید حسن مہدی کے قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
 Posted on: 5/20/2014
کورنگی سیکٹر کے کارکن سید حسن مہدی کے قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت 
گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید حسن مہدی کو قتل کئے جانے کا نوٹس لیں
نماز جنازہ میں رکن رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت
کراچی۔۔۔20مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر یونٹ72کے کارکن سید حسن مہدی کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے بے گنا ہ کارکنان کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے ایسا لگتا ہے کہ دہشت گردوں کو ایم کیو ایم کے کارکنان کو قتل کرنے کا کھلا لائسنس دے دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے گورنر سندھ ڈا کٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے سید حسن مہدی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ نے کورنگی سیکٹر کے شہید کارکن سید حسن مہدی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان سمیت علاقائی سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان موجود تھے۔

12/4/2016 8:17:21 AM