Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے کارکنان کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جانا حق پرستی کی تحریک کے خلاف سازش کا حصہ ہے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


ایم کیو ایم کے کارکنان کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جانا حق پرستی کی تحریک کے خلاف سازش کا حصہ ہے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/18/2014
ایم کیو ایم کے کارکنان کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جانا حق پرستی کی تحریک کے خلاف سازش کا حصہ ہے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
فیڈرل بی ایریا سیکٹرکے کارکن محمد اسماعیل کو آہوں اور سسکیوں میں اوکھائی قبرستان مواچھ گوٹھ میں سپردخا کردیا گیا 
کراچی ۔۔۔18مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن محمد اسماعیل کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے قتل کئے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے قتل کو ایم کیو ایم کے خلاف ساز ش کا حصہ قرار دیا ہے ،رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنانے کے واقعا ت شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہیں لیکن ایم کیو ایم کے کارکنان ا پنے قائد جناب الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے صبر کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مد د و نصرت کے منتظر ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے شہید کے سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے ۔دریں اثنا ء محمد اسماعیل کو اوکھائی قبرستان مواچھ گوٹھ میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ اتوار کے روز میمن مسجد صدیق آباد ،حسین آباد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم، کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن راشد جلال سمیت ایم کیو ایم کے مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنا ن، اہل علاقہ اور شہید کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

12/3/2016 8:00:14 PM