Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوٹیوب سماجی رابطے کا اہم ذریعہ ہے جس سے علم و آگہی حاصل کرنا قدر آسان ہوجاتا ہے، سینیٹر نسرین جلیل


یوٹیوب سماجی رابطے کا اہم ذریعہ ہے جس سے علم و آگہی حاصل کرنا قدر آسان ہوجاتا ہے، سینیٹر نسرین جلیل
 Posted on: 5/18/2014
یوٹیوب سماجی رابطے کا اہم ذریعہ ہے جس سے علم و آگہی حاصل کرنا قدر آسان ہوجاتا ہے، سینیٹر نسرین جلیل 
عوامی احسا سات کے مد نظرجدید دور میں یوٹیوب پر عائد پابندی فی الفوختم کی جائے ، حق پرست سینیٹر کا وزیر اعظم سے مطالبہ 
یوٹیوب کی بندش کے متعلق سینیٹر نسرین جلیل کا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام خط 
کراچی ۔۔۔18مئی2014ء
متحدہ قو می موومنٹ سے منتخب سینیٹر نسرین جلیل نے ایک خط کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو پاکستان میں سماجی ویب سائٹ YouTubeکی مستقل بندش سے عوا م میں پائی جانے والی تشویش کے متعلق آگا ہ کیا ہے ۔ حق پرست سینیٹر نسرین جلیل نے وزیر اعظم کواپنے خط میں کہا ہے کہ ملک میں یوٹیوب کی مستقل بندش سے ملک بھر کی عوام کو شدید تشویش لاحق ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھی یوٹیوب پر عائد پابندی کے خاتمے کی قرارداد منظور کی تھی جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی انفارمیشن منسٹری کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر سے پابندی ہٹانے کا حکم دیا تھا۔نسرین جلیل نے کہا کہ یوٹیوب سماجی رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے اورآ ج جدید دور میں اس کے ذریعے معلومات اور آگہی حاصل کرنا قدر آسان ہوجاتا ہے لیکن پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاںیوٹیوب پر پابندی عائد ہے جبکہ آج ملک میں3Gاور4G ٹیکنالوجی کے اجراء کے بعد پاکستان تیز رفتار رابطے کی دوڑ میں بھی شامل ہو چکا ہے ۔حق پرست سینیٹر نسرین جلیل نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے کہاہے کہ وہ عوامی احساسات ، عوامی ضروریات اور آج کے جدید دور کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ملک میں یوٹیوب پر عائد پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے یوٹیوب پر سے پابندی فی الفوختم کروا کر عوام کو سہولت فراہم کریں ۔

12/7/2016 6:15:04 PM