Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم نواز شریف، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کو فی الفور برطرف کریں: رؤف صدیقی


وزیراعظم نواز شریف، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کو فی الفور برطرف کریں: رؤف صدیقی
 Posted on: 5/15/2014
وزیراعظم نواز شریف، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کو فی الفور برطرف کریں: رؤف صدیقی
چوہدری نثار کے عمل سے کروڑوں عوام کو صدمہ پہنچا ہے، روؤف صدیقی
چوہدری نثاران گنت نقصانات اور ملکی مسائل کا سامان فراہم کر رہے ہیں
چوہدری نثار نے جھوٹے دلائل کا ذکر کرتے ہوئے الطاف حسین کی اپیل مسترد کو کیا: رؤف صدیقی
رابطہ کمیٹی سے درخواست کروں گا کہ وہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین دشمن رویے اور ملک دشمن رویے کے خلاف کل سے ملک گیر احتجاجی مہم شروع کریں
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رکن، مختلف تحریکی ذمہ داریوں پر فائز سابق صوبائی وزیرِ داخلہ سندھ اورموجودہ صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت سندھ اور انچارج سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل ایم کیو ایم رؤف صدیقی نے اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم پاکستان نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ملک کی بقا و سلامتی اور اپنی حکومت کے پانچ سال جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں تو اپنے اندر موجود جھوٹے اور ناقابلِ بھروسہ شخص وفاقی وزیرِ داخلہ جیسے منصب کی ذمہ داری پر فائز چودھری نثار کو فلفور بر طرف کریں جو پاکستان میں ان گنت نقصانات اور ملکی مسائل کا سامان فراہم کرتا رہا ہے اور اس نے حال ہی میں کروڑوں عوام کے قائد جناب الطاف حسین جو صرف ایم کیو ایم کے قائد ہی نہیں بلکہ پاکستان کی اٹھانوے فیصد محروم و محکوم عوام کے نمائندہ لیڈر ہیں جن کی پاکستان کی بقا و سلامتی اور ترقی کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں اور ان کے آباو اجداد کی بحیثیت بانیانِ پاکستان بے پناہ و لازوال قربانیاں ہیں، اس محبوب لیڈر کی شہریت کے حصول کیلئے شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے جن جھوٹے دلائل کا ذکر کرتے ہوئے ان کی اپیل کو مسترد کیا ہے اور جس طرح وزیرِ داخلہ چودھری نثار نے پاکستان کی عوام کے دلوں کو صدمہ پہنچایا ہے اور جن کے اس عمل کی وجہ سے نواز شریف کی حکومت کی پوری دنیا میں جگ رسائی اور بدنامی ہوئی ہے ، لہٰذا وزیرِ اعظم نواز شریف کیلئے بہتر ہے کہ وہ اپنی حکومت کی بھلائی اور استقامت کیلئے نہ صرف اس جھوٹے اور ریا کار وزیرِ داخلہ کو سکبدوش کریں بلکہ اپنی پارٹی کی نیک نامی کیلئے بارہ گھنٹے کے اندر اندراس کو پارٹی کی رکنیت سے بھی خارج کریں ورنہ میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سے درخواست کروں گا کہ وہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین دشمن رویے اور ملک دشمن رویے کے خلاف کل سے ملک گیر احتجاجی مہم شروع کریں۔

12/8/2016 10:12:50 AM