Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کی اقلیتوں کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے، حق پرست رکن اسمبلی محمد کامران


 Posted on: 5/15/2014
قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ملک کی اقلیتوں کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے، حق پرست رکن اسمبلی محمد کامران 
ہندو برادری کے تحت شری نر سنگھا شیو مندر میں نر سنگھا دیو بھگوان کے جنم دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
کراچی ۔۔۔15مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد کامران نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے نظریے کی سچائی نے ملک میں بسنے والے مختلف قومیتوں ، مذاہب اور فرقوں کے افراد کو ایک جگہ جمع کردیا ہے جس کا ثبوت آج اس تقریب میں موجود ہندو برادی کی کثیر تعداد میں شرکت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہندو برادری کی جانب سے شری نر سنگھا شیو مندر میں نر سنگھا دیو بھگوان کے جنم دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حق پر ست رکن سندھ اسمبلی محمد کامران نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جما عت ہے جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اتنی بڑی تعداد میں شامل ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں اور انکے جائز حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی ہے او ر ایم کیوایم اپنے قائد کی تعلیمات کی ترجمانی کرتے ہوئے اقلیتوں کے تحفظ اور انکے جائز حقوق کے حصول کی جدو جہد کر ر رہی ہے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے شعبہ اقلیتی امور کے جوائنٹ انچارج گردھاری لال باروٹ ، رکن اقلیتی امو ر کمیٹی شوکت سردار ، ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کارکنان ،ذمہ داران ، خواتین ، بچوں اور ہندو برادی کے مذہبی رہنماؤں اور صدر ٹاؤن ورکنگ کمیٹی کے ذمہ داران کی بڑی تعداد شریک تھی ۔
*****


12/7/2016 2:32:59 AM