Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مولانا تنویر الحق تھانوی کو بلا مقابلہ سینٹر منتخب ہو نے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مبارکباد


مولانا تنویر الحق تھانوی کو بلا مقابلہ سینٹر منتخب ہو نے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 5/14/2014
مولانا تنویر الحق تھانوی کو بلا مقابلہ سینٹر منتخب ہو نے پر ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی مبارکباد
ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ میں مولاناتنویرالحق تھانوی کی شمولیت باعث تقویت ہوگی۔ الطاف حسین
ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے کرپشن اور کرپٹ نظام کا خاتمہ ہو ۔الطاف حسین
ملک میں ایسانظام ہو جہاں انصاف وقانون کی حکمرانی ہو ، عدالتیں حقیقتاً آزاد ہوں، الطاف حسین 
جن بڑے بڑے لوگوں نے قرضے لیکر معاف کرائے ان سے تمام دولت واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے،الطاف حسین 
مولانا تنویر الحق تھانوی کی سینیٹ کی نشست پر بلامقابلہ کامیابی پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر وپر گفتگو
یہ کامیابی شہیدوں کی قربانیوں ،الطاف بھائی کی قیادت اور کارکنوں کی محنت کی بدولت ہے ، مولانا تنویر الحق تھانوی
تحریک کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔مولاناتنویر الحق تھانوی کی قائدتحریک الطا ف حسین سے گفتگو
لندن۔۔ 14مئی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر اور ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی کو ایم کیوایم کے ٹکٹ پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکبا دپیش کی ہے۔ مولانا تنویر الحق تھانوی کی بلامقابلہ کامیابی پر آج ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر وپر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا تنویر الحق تھانوی ایک بڑی علمی ودینی گھرانے کے چشم وچراغ ہیں او رخود بھی ایک بڑی دینی شخصیت ہیں جو اپنے علم وفہم کے ذریعے ایم کیوایم کیلئے بھی برسوں اپنی خدمات پیش کر تے آئے ہیں ۔ انہوں نے مولانا تنویر الحق تھانوی کو بلا مقابلہ سینیٹرمنتخب ہو نے پر مبارکبا د پیش کرتے ہوئے ان سے کہا کہ ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ میں آپ کی شمولیت باعث تقویت ہو اور آپ سینیٹ کے ایوان میں بہادروں کی طرح تحریک کی ترجمانی کریں ،دلائل کے ساتھ تحریک کا مقدمہ پیش کریں او رملک وقوم کی خدمت کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک کے حالات میں بہتری پیدا کر ے ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے کرپشن اور کرپٹ نظام کا خاتمہ ہو اور ملک میں ایسانظام ہو جہاں انصاف وقانون کی حکمرانی ہو ، عدالتیں حقیقتاً آزاد ہوں ،ملک میں انصاف کا بول بالا ہو ، قانون سب کیلئے برابر ہو ، سب کو مساوی انصاف میسر ہو ،صرف غریبوں کو چھوٹی چھوٹی چوریوں پر نہ پکڑا جائے بلکہ قومی خزانہ لوٹنے والے بڑے بڑے کرپٹ دولتمندوں کابھی احتساب کیا جائے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جن بااثر او ربڑے بڑے لوگوں نے قرضے لیکر معاف کرائے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ان سے تمام دولت واپس لیکر سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے ۔اس موقع پر مولانا تنویر الحق تھانوی نے سینیٹ کی نشست پر بلا مقابلہ کا میابی پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی تحریک کے شہیدوں کی قربانیوں ،آپ کی قیادت اور کارکنوں کی محنت کی بدولت ہے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ وہ تحریک کے پیغام او رمشن کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے جناب الطا ف حسین سے کہا کہ آپ کی قیادت کا کوئی بدل نہیں اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ سلامت رکھے او رتحریک کو منز ل مقصود پر پہنچائے ۔

12/3/2016 11:42:15 AM