Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک دشمن عناصر عوام کے مذہبی جذبات سے کھیل کرملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلنا چاہتے ہیں، احمد سلیم صدیقی


ملک دشمن عناصر عوام کے مذہبی جذبات سے کھیل کرملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلنا چاہتے ہیں، احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 5/12/2014
ملک دشمن عناصر عوام کے مذہبی جذبات سے کھیل کرملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلنا چاہتے ہیں، احمد سلیم صدیقی 
ایم کیو ایم کے وفد کی جشن محسنین اسلام محفل منقبت اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کی مناسبت سے محفل سما ع میں شرکت 
کراچی ۔۔۔ 12مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم جناب قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق اپنے آغاز سے ہی ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور انتہائی پسندی کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز عماریہ سوسائٹی ملیر میں ’’ جشن محسنین اسلام ‘ ‘ کے نام سے منعقدہ محفل منقبت کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ حالات میں چاروں جانب سے خطرات کا سامنا ہے اور ملک دشمن عناصر عوام کے مذہبی جذبات سے کھیل کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں آپس میں اتحاد اور ایک دوسرے کے احترام کے ذریعے ملک دشمنوں کی تمام ترسازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد دلاور ، ایم کیوا یم علما ء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد سمیت شمس الحسن شمسی ،ڈاکٹر ندیم نقوی ،ناصر زیدی ،ذوالفقار علی اور غضنفر ولی و دیگر شیعہ و سنی اکابرین ،علماء کرام اور دانشور بھی موجود تھے ۔دریں اثناء احمد سلیم صدیقی نے خالق دینا ہال میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کے سلسلے میں منعقدہ محفل سماع میں شرکت کی جس میں صدر محفل پیر سید جمال سے ملاقات کی ، اس موقع پر پیر سید جمال نے قائد تحریک الطاف حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انھیں دعائیں دیں ۔

12/7/2016 4:10:59 PM