Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور کے پردہ باغ کے قریب بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت


پشاور کے پردہ باغ کے قریب بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 5/11/2014
پشاور کے پردہ باغ کے قریب بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
مذاکراتی عمل کے باوجود بم دھماکوں کی مذموم کارورائیوں سے ملک بھر کے پرامن و محب وطن عوام کے جذبات مجروح اور قومی غیرت ، حمیت اور خود مختاری کے احساسات شدید متاثر ہورہے ہیں ، الطاف حسین 
مذاکراتی عمل کے دوران قومی غیرت ، حمیت اور اصولوں کو ترجیح دی جائے ، الطاف حسین 
بم دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر دلی تعزیت اور افسوس کااظہار 
لندن۔۔۔11، مئی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے پردہ باغ کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے باوجود بم دھماکوں کی مذموم کارورائیوں سے ملک بھر کے پرامن اور محب وطن عوام کے جذبات مجروح ہورہے ہیں اوران کی قومی غیرت ، حمیت اور خود مختاری کے احساسات شدید متاثر ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہلاک شدگان کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطاکرے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل کے دوران بم دھماکوں کی مذموم کارورائیاں بند کرانے کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں ، مذاکراتی عمل کے دوران قومی غیر ت، حمیت اور اصولوں کو ترجیح دی جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

12/2/2016 11:56:35 AM