Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 121بی کے کارکن محمد نسیم کو قتل کئے جانے کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ  121بی کے کارکن محمد نسیم کو قتل کئے جانے کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/9/2014 1
اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 121بیکے کارکن محمد نسیم کو قتل کئے جانے کے واقعے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکنان کو روزانہ شہید کیا جارہا ہے
گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ واقعے کا فوری نوٹس لیں، واقع میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔ 9مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ121-Bکے کارکن محمد نسیم کو قتل کئے جانے کے وقعے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکنان کو روزانہ شہید کیا جارہا ہے ،ایسا لگتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کو کھلا لائسنس دیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو لاپتہ کرکے انکا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے تو دوسری جانب دن دہاڑے کارکنان کو شہید کردیا جاتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں کہ قا تلوں کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے نسیم شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید نسیم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ محمدنسیم کو قتل کئے جانے کے واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور واقع میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔دریں اثناء محمد نسیم کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن توصیف خانزادہ ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے اور شہید سوگور لواحقین سے ملاقات کرکے محمد نسیم شہید کی شہادت کی تفصیلات سے حوالے سے معلوم کی اور شہید کے سوگوار لواحقین کو تسلی دی۔



12/11/2016 12:10:04 AM