Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ103۔ بی کے کارکن احمرامام کے قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ103۔ بی کے کارکن احمرامام کے قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 5/7/2014 1
ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ103۔ بی کے کارکن احمرامام کے قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
احمرامام کاقتل شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے ،فی الفورنوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
احمرامام شہیدآہوں اورسسکیوں کے درمیان سپردخاک ،نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست نمائندوں،کراچی تنظیمی کمیٹی اورسیکٹرویونٹ کے دیگرذمہ داران کی شرکت 
کراچی ۔۔۔7، مئی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل کانونی سیکٹریونٹ103-Bکے کارکن احمرامام کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کودہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اورماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے پانچ سے زائدکارکنان کوبے درددی سے قتل کیاجاچکاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ذمہ داران ،کارکنان اور ہمدردوں کی ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری ڈبل کیبن میں سوارسادہ لباس میں ملبوس سرکاری اداروں کے اہلکارذمہ داران وکارکنان کوگرفتارکرنے کے بعدبہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکران کاماورائے عدالت قتل کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے احمرامام شہیدکی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرتے ہوئے شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی وہمدردی کااظہارکیااورانہیں صبرکی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے مطالبہ کیاکہ ایم کیو ایم شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ103-Bکے کارکن احمرامام سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے قتل کانوٹس لیاجائے اورقتل وغارتگری میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے شہر کا امن خراب کرنے والوں اوران کی سازش کوبے نقاب کیاجائے۔
دریں اثناء ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے کارکن احمرامام ولدامام بخش کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ شہیدکی نمازجنازہ صبح گیارہ بجے جامع مسجدامیرمعاویہ الفلاح میں اداکی گئی ۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالدسلطان،حق پرست رکن سندھ اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،شاہ فیصل کالونی سیکٹرکمیٹی کے ارکان،یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورشہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعاکی ۔

12/5/2016 11:39:39 PM