Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں خونی بھیڑیے ماورائے عدالت قتل کی شکل میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کا شکار کررہے ہیں۔ الطاف حسین


کراچی میں خونی بھیڑیے ماورائے عدالت قتل کی شکل میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کا شکار کررہے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/2/2014 1
کراچی میں خونی بھیڑیے ماورائے عدالت قتل کی شکل میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کا شکار کررہے ہیں۔ الطاف حسین
شہر میں بھیڑے معصوم نوجوانوں کی بوٹیاں کھا کر ہڈیاں سڑکوں اور ویرانوں میں پھینک رہے ہیں
یہ سراسر ظلم اور بربریت ہے اور جو لوگ بھی یہ بربریت کررہے ہیں ان پر اللہ کا عذاب عظیم نازل ہوگا
ملک میں سفاک انتہاپسند دہشت گرد فوج، ایف سی اور پولیس کے افسروں اور جوانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں، ان پر حملے کررہے ہیں 
ملک کے خلاف جنگ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے
جو لوگ بھی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ ظلم کا سلسلہ بند کریں اور اپنے ظلم پر اللہ کے حضور معافی مانگیں تمام تر مظالم کے باوجود ہمارے حوصلے جوان ہیں، ہم ثابت قدم ہیں
نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص اور ٹنڈوالہ یار زون میں زونل کمیٹیوں کے ارکان سے فون گفتگو
لندن۔۔۔2 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں خونی بھیڑیے ماورائے عدالت قتل کی شکل میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کاشکارکررہے ہیں،جودرندوں کی طرح معصوموں کی بوٹیاں کھاکرہڈیاں سڑکوں اورویرانوں میں پھینک رہے ہیں، یہ سراسرظلم اور بربریت ہے اور جو لوگ بھی یہ بربریت کررہے ہیں ان پر اللہ کاعذاب عظیم نازل ہوگا۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص اورٹنڈوالہ یار زون میں زونل کمیٹیوں کے ارکان سے فون گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک میں سفاک انتہاپسند دہشت گردفوج ، ایف سی اورپولیس کے افسروں اورجوانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں، ان پر حملے کررہے ہیں لیکن ملک کے خلاف جنگ کرنے والے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے کراچی میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیا جارہاہے، انہیں گھروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کیاجارہا ہے ،حراست کے دوران انسانیت سوزتشدد کا نشانہ بنایاجارہاہے اورقتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ بھی یہ ظلم کررہے ہیں انہیں یہ یادرکھناچاہیے کہ اللہ کے ہاں دیرہے اندھیرنہیں،اگریہ ظلم بندنہیں ہوا تو معصوموں کاماورائے عدالت قتل کر نے والوں کو مظلوموں کی بدعائیں لگیں گی اورصرف انہی پرنہیں بلکہ ان کے محکموں کے بڑوں پر بھی اس ظلم پر عذاب الہٰی آئے گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو لوگ بھی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ ظلم کایہ سلسلہ بندکریں اوراپنے ظلم پر اللہ کے حضورمعافی مانگیں اوریہ یادرکھیں کہ اللہ کاعذاب آیاتوسب کچھ خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گا۔جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے شہیدکارکنوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے اورشہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے۔انہوں نے کہاکہ تمام تر مظالم کے باوجود ہمارے حوصلے جوان ہیں،ہم ثابت قدم ہیں ، اللہ تعالیٰ ہمیں ماضی کی طرح ہرامتحان میں ثابت قدم رہنے کاحوصلہ عطا کرے۔اس موقع پر حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص اور ٹنڈوالہ یار زون کی زونل کمیٹیوں کے ارکان نے چارکارکنوں کی شہادت پر جناب الطاف حسین سے بھی تعزیت کی اورانہیں یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ہم نے تحریکی جدوجہدکے دوران ماضی میں بھی بڑے بڑے امتحانات اور آزمائشوں کا سامنا کیا ہے اوراب بھی ہم ہرقسم کے امتحان کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہیں اورہرقسم کے حالات میں آپ کی قیادت میں متحدہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآباد، سکھر ، میرپورخاص اورٹنڈوالہ یار زون کے عوام نے ماضی میں بھی ہرقسم کے حالات میں تحریک کابھرپورساتھ دیا جس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمارایہ اتحادبرقراررکھے اورہمیں بڑے بڑے طوفانوں کا سامنا کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ اپنی گفتگوکے دوران جناب الطا ف حسین نے پر امن یوم سوگ منانے پراندرون سندھ کے شہروں، قصبات اوردیہات کے عوام کوزبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔


12/4/2016 4:13:57 AM