Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کی حفاظت اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہزاروں جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو جناب الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت


ملک کی حفاظت اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہزاروں جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو جناب الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 4/30/2014
ملک کی حفاظت اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہزاروں جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو جناب الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
پاک فوج کے جوان ملک کی شان، ملک کی عزت اور ملک کا وقار ہیں۔ الطاف حسین
پاک افواج کے جوان شدید گرمی، سردی اور حالات و جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کی سرحدوں پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں
ملک کی حفاظت اور بقاء کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے بھر پور تعاون کیا جائے 
تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور انسانی حقو ق کی تنظیموں سے الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔30اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کی یاد میں یوم شہداء کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کی شان ،ملک کی عزت اور ملک کا وقار ہیں ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد پاک افواج کے جوان ملک کی حفاظت پر مامور ہیں جو شدید گرمی ،سردی اور حالات وجان کی پروہ کئے بغیر ملک کی سرحدوں پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام چند لمحوں ہی صحیح کم ازکم چین اور سکو ن کی نیند سو جاتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اورانسانی حقو ق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی حفاظت اوربقاء کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرآنہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے جو بھی تعاون کر سکتے ہیں وہ کریں ۔ انہوں نے ملک کی حفاظت اور دہشت گردو ں کا مقابلہ کر تے ہوئے ہزاروں جانوں کا نذرآنہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔آمین ،جناب الطاف حسین زخمی ہونے والے جوانوں کیلئے بھی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

12/11/2016 2:03:26 AM