Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشتگردوں کی جانب سے مساجد، امام بارگاہوں، سیکورٹی فورسز پر حملوں کے سبب ملک بھر کے عوام خوف کا شکار ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


دہشتگردوں کی جانب سے مساجد، امام بارگاہوں، سیکورٹی فورسز پر حملوں کے سبب ملک بھر کے عوام خوف کا شکار ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/29/2014
دہشتگردوں کی جانب سے مساجد، امام بارگاہوں، سیکورٹی فورسز پر حملوں کے سبب ملک بھر کے عوام خوف کا شکار ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
ملک میں جہاں مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہوگی اہل حدیث رابطہ کونسل وہاں اپنا کردار اد کریگی، مولانا امیر عبد اللہ فاروقی
اہل حدیث رابطہ کونسل پاکستان کے وفد کی خورشید بیگم سیکریٹرٹ میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور سیف یار خان سے ملاقات
کراچی ۔۔۔29اپریل2014ء
اہل حدیث رابطہ کونسل پاکستان کے چےئر مین مولانا امیر عبد اللہ فاروقی اور ڈاکٹرعامر عبد اللہ محمدی کی قیادت میں وفد نے منگل کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سیلم صدیقی اور سیف یار خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد بھی موجود تھے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں دہشتگردی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کے کے شرکاء سے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین روز اول سے ملک میں انتہا ء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف ہیں اور مختلف مذاہب ، فرقوں ،اداروں کے عوام کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لیے کوشاں ہیں۔ملاقات میں اہل حدیث رابطہ کونسل پاکستان کے چےئر مین مولانا امیر عبد اللہ فاروقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور انکی جماعت پاکستان میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ملک کے جس کونے میں بھی مذ ہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے قیام کی ضرورت ہوگی اہل حدیث رابطہ کونسل وہاں اپنا کردار اد کریگی ۔ ملاقات کے اختتام پروفد نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر مبنی کتاب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو پیش کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔

12/7/2016 8:07:47 PM