Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں مدرسے پربم دھماکہ وحشیانہ اور سفاکانہ کارروائی ہے۔الطاف حسین


کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں مدرسے پربم دھماکہ وحشیانہ اور سفاکانہ کارروائی ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 4/28/2014
کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں مدرسے پربم دھماکہ وحشیانہ اور سفاکانہ کارروائی ہے۔الطاف حسین
مدرسے کے معصوم طلبہ کوشہیدکرکے دین کی کونسی خدمت کی گئی ہے؟
دہشت گردوں نے ایک بار پھرکراچی کونشانہ بنایاہواہے ، بم دھماکوں،خودکش حملوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے کراچی کے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے
حکومت نے طالبان دہشت گردوں سے مصالحت کی جوپالیسی اختیارکی ہوئی ہے اس کا خمیازہ پولیس،سیکیوریٹی فورسزکے افسران وجوان اور ملک کے معصوم شہری بھگت رہے ہیں 
معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
مدرسہ میں بم دھماکے پراظہارمذمت ، متعدد معصوم بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لندن ۔۔28اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں مدرسے پربم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں مدرسے کے متعدد معصوم بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھرکراچی کونشانہ بنایاہواہے ،ر وزانہ بم دھماکوں،خودکش حملوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے کراچی کے معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے، سفاک دہشت گرد عناصرایک جانب پولیس افسروں اورجوانوں پرحملے کررہے ہیں اوردوسری جانب مسجدوں،امام بارگاہوں اور مدرسوں کونشانہ بنارہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت نے طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات اورمصالحت کی جوپالیسی اختیارکی ہوئی ہے اس کا خمیازہ پولیس،سیکیوریٹی فورسزکے افسران وجوان اور ملک کے معصوم شہری بھگت رہے ہیں جنہیں خاک وخون میں نہلایاجا رہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے فرنٹیئرکالونی میں مدرسہ پر بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک وحشیانہ اور سفاکانہ کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے سوال کیاکہ مدرسے کے معصوم طلبہ کوشہیدکرکے دین کی کونسی خدمت کی گئی ہے؟ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے بچوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورزخمیوں کوصحت کاملہ عطاکرے۔ انہوں نے صدر منمون حسین ، وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

12/8/2016 9:54:35 PM