Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ سوشل فورم سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ سوشل فورم سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد
 Posted on: 4/27/2014
متحدہ قومی موومنٹ سوشل فورم سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد
ایم کیوایم پنجاب ہاؤس میں لاہور بھر سے آئے ہوئے مشہور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا
ایم کیویم نے پنجاب میں اسطرح کی محفل سجا کر امن و محبت بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے۔ میاں عتیق رکن رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی
لاہور ۔۔۔۔27اپریل2014ء
متحدہ سوشل فورم سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے آئے ہوئے مشہور ونامور شعراء جس میں متحدہ سوشل فورم سینٹرل پنجاب کے انچارج و معروف شاعر و کالم نگار ڈاکٹر افتخار بخاری، استاد اقبال اسد صاحب ،پروفیسر ناصر بشیر صاحب ،زاہد نبی صاحب ، جاوید آفتاب صاحب ، ساجد عمر گل صاحب ( معروف شاعر، تجزیہ نگار و کالم نگار) عرفان صادق صاحب ، جرار رضوی صاحب ، عابد علی عابد صاحب ، ناصر جالب صاحب (صاحبزادہ حبیب جالب) ، پروفیسر فراح زیبا صاحبہ ، ساجدہ ندیم صاحبہ، فاطمہ غزالی صاحبہ، ڈاکٹر کنول فیروزصاحبہ، انوپ یاسمین صاحبہ، سحریش خان صاحبہ، اوبیما حسن صاحبہ و دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کمیٹی کے سیکریٹری اطلاعت عمر فیروز پیرزادہ نے اپنا کلام پیش کیا اور ایم کیو ایم کے حق پرست شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔مشاعرے کا آغاز مقررہ وقت پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے کیا اور متحدہ سوشل فورم سینٹرل پنجاب کو کامیاب ترین محفل مشاعرہ کا انعقاد کرنے پر مبارک با د پیش کی جبکہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض متحدہ سوشل فورم سینٹرل پنجاب کی جوائنٹ انچارج نازیہ امام نے ادا کیئے ۔ محفل مشاعرے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ، سینٹرل اگزیکٹو کونسل کی رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ آصف ،سینٹرل اگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہٰ آصف سکھیرا ، ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے رکن فضیل رانا، صدر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب محمد عامر بلوچ ، جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈوکیٹ واراکین کمیٹی ، انجینئر ، وکلاء اینکر پرسن، کالم نگار، ڈاکٹرز ، صنعتکار ، فنکار و فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں خواتین کی تعداد بھی نمایا تھا ۔ ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس میں مشاعرے کے انعقاد کے سلسلے میں ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس کو انتہائی خوبصورت پھولوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ مشاعرے میں شرکاء کیلئے عشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عیتق نے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جو سیاست سے بلا تر ہو کر ہر سطح پرشعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے کام کرتی ہے اور کوئی بھی ایسی سیاسی جماعت نہیں ہے جو اس طرح کے ادبی پروگراموں کاانعقاد کر تی ہو۔انہوں نیشعراء اکرام اور دیگر حاضرین محفل کاقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیویم نے پنجاب میں اسطرح کی محفل سجا کر امن و محبت بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے۔

12/4/2016 6:19:12 AM