Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی جدوجہد کارکنان کا انمول اثاثہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جناب الطاف حسین کی جدوجہد کارکنان کا انمول اثاثہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 4/27/2014
جناب الطاف حسین کی جدوجہد کارکنان کا انمول اثاثہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ملک و قوم کی بقاء جناب الطا ف حسین کے، نظریئے سے ہی منسلک ہے
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔27، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کا انمول اثاثہ ہے ، ایم کیو ایم کے خلاف تمام تر مظالم کے باوجود کارکنان آج بھی جناب الطاف حسین سے اس لئے جڑے ہوئے ہیں کہ ملک و قوم کی بقاء ، سلامتی ، ترقی و خوشحالی اور خود مختاری جناب الطا ف حسین کے فکر وفلسفہ ، نظریئے کے فروغ اورتحریک کی کامیابی سے ہی منسلک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل ورکرز اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین گلفراز خان خٹک ، یوسف شاہوانی ، رابطہ کمیٹی کے معاون اظہار احمد خان ، ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج حنیف اتمان خیل ، جوائنٹ انچارجز اختر حسین ، رخ اللہ ا ور اراکین بھی موجود تھے ۔ جنرل ورکر ز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حق پرست پختونوں اور دیگر قومیتوں کے افراد کی ایم کیوایم میں بڑی تعداد میں شمولیت ایم کیوایم کو لسانی جماعت قرار دیئے جانے کے زہریلے پروپیگنڈے کی کھلی نفی کرتا ہے، ایم کیوایم ایک ملک گیر جماعت ہے اور ایم کیوایم ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کی آخری امید ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے شروع دن سے ہی ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ سیاسی نظام میں رہتے ہوئے حقوق کے حصول کیلئے آئینی وقانونی جدوجہد کی ہے اور ملک کی سیاست پر حاوی جاگیردارانہ اور وڈیرانہ ذہنیت اور مسلط کئے گئے نظام کے خلاف ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد اور اصولی مؤقف کے باعث ہر دور میں ایم کیوایم کومظالم کا نشا بنایا گیا اور آج بھی بنایا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حب الوطنی کی معراج یہ ہے کہ وہ اپنے حق پرستانہ اور اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی ریاستی مظالم، اوچھے ہتھکنڈے، سازشیں، قتل و غارتگری، غداری و ملک دشمنی کے الزامات جناب الطاف حسین کی وطن سے محبت کو ذرا برابر بھی نفرت میں تبدیل کرسکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی واحد انقلابی جماعت ہے اور آج ملک جس دہشت گردی کی صورتحال سے گزر رہا ہے اس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ملک بھر کے 98فیصد مظلوم عوام کا کردار انتہائی اہم ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ملک کو بچانے کیلئے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائے گا ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پختون ذمہ داران و کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں ،مختلف قومیتوں کے ذہنوں میں پیدا کئے گئے ایم کیوایم کے خلاف منفی تاثر کو ختم کریں اور انہیں حقائق سے آگاہ کریں تاکہ ایم کیوایم جو مختلف قومیتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے اس گلدستہ کے ذریعے ملک کا استحکام اور سا لمیت کے در پر لگی ہوئی قوتوں سے نمٹا جاسکے ، کانٹوں کو کاٹا جاسکے اور پُر خار راستوں کو عبورکرکے عوام کو وہ پاکستان دیں سکیں جو قائد اعظم محمد علی جناؒ ح کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق ہو ۔

12/6/2016 2:17:26 AM