Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نواز شریف آگے بڑھ کر اداروں کے درمیان جاری سرد و گرم جنگ کا خاتمہ کرائیں، الطاف حسین


نواز شریف آگے بڑھ کر اداروں کے درمیان جاری سرد و گرم جنگ کا خاتمہ کرائیں، الطاف حسین
 Posted on: 4/27/2014
نواز شریف آگے بڑھ کر اداروں کے درمیان جاری سرد و گرم جنگ کا خاتمہ کرائیں، الطاف حسین
پاکستان اس وقت بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی و داخلی انتشار کا شکار ہے
وزیراعظم کو کوئی وقت ضائع کئے بغیر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہو کر یا آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ملک کو داخلی خلفشار سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کرنی چاہیے
ملک میں جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعد آئی ہے، اگر خدانخواستہ جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوگی
خدارا ملک و قوم کو درپیش بحران سے نکالنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نواز شریف سے الطاف حسین کی پر زور اپیل
اس وقت ملک، قومی یکجہتی ، اتحاد و اتفاق اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا متقاضی ہے
وزیراعظم، بڑے پن اور ذمہ داری مظاہرہ کاکریں اور اس موقع پر قوم کو تنہا نہ چھوڑیں
لندن ۔۔۔27، اپریل2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو مخاطب کر تے ہوئے انتہائی التجائیہ لہجے میں پاکستان کی بقاء و سلامتی کے نام پر پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا!! پاکستان کے بڑے ذمہ دار کی حیثیت سے وہ ملک وقوم کو درپیش بحران سے نکالنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف ، پاکستان کے ایک بڑے عہدے پر فائز ہیں، پاکستان اس وقت بیرونی خطرات سے زیادہ جن اندرونی وداخلی انتشار کا شکار ہے اس صورتحال میں انہیں وقت ضائع کئے بغیر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہو کر یا آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ملک کو داخلی خلفشار سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کرنی چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں باربار کہہ رہا ہوں کہ میاں محمد نوازشریف، وزیر اعظم پاکستان ہیں، اس اعتبار سے ان کا شمار ملک کی سب زیادہ اہم عہدے پر فائز ذمہ دار شخصیات میں ہوتا ہے لہٰذا انہیں بڑے پن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،وزیراعظم اس موقع پر قوم کو تنہا نہ چھوڑیں، آگے بڑھ کر قوم کی رہنمائی کریں ، اسے راستہ دکھا ئیں اور ملک میں اداروں کے درمیان جو سرد وگرم جنگ جاری ہے اس کا خاتمہ کرائیں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ملک میں جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعدآئی ہے، اگرخدانخواستہ جمہوریت کوکوئی نقصان پہنچتاہے تواس کی ذمہ داری ہم سب پرعائدہوگی۔ ہمارا ملک پاکستان پہلے ہی انتہائی کمزور بیساکھیوں پر کھڑا ہے ،اس وقت ملک قومی یکجہتی ، اتحاد واتفاق اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کامتقاضی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم محمد نوا زشریف او ران کے رفقاء ہنگامی بنیادوں پرمیر ی بیان کردہ تجاویز پرغورکریں گے اورایک بڑے اور انتہائی ذمہ دار فرداور ملک کی حکمراں جماعت کی حیثیت سے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔

12/10/2016 6:43:56 AM