Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین اور ایم کیوایم پاکستان کے 98فیصد مظلوم عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے،ڈاکٹر سلیم دانش


الطاف حسین اور ایم کیوایم پاکستان کے 98فیصد مظلوم عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے،ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 4/25/2014
الطاف حسین اور ایم کیوایم پاکستان کے 98فیصد مظلوم عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے،ڈاکٹر سلیم دانش
ایم کیوایم برطانیہ کے زیرِ اہتمام سلاؤ یونٹ کے اجلاس سے خطاب 
لندن ۔۔۔25اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم پاکستان کے 98فیصد مظلوم عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں اگر پاکستان کے عوام ملک کی بقاء اور سلامتی چاہتے ہیں تو وڈیروں اور جاگیرداروں کی سیاسی جماعتوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے جناب الطاف حسین کا ہاتھ تھام لیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم برطانیہ کے زیرِ اہتمام سلاؤ یونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 60برس سے پاکستان پر جن جماعتوں نے حکومتیں کی ہیں ؟کیا انہوں نے پاکستان کے حالات بدل دیئے؟ کیا آج پاکستان کی غربت ختم ہوگئی؟ ہرگز نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات ایسے ہیں کہ عوام اور کارکنان متحدہوکر اپنی بقاء اور فلاح کے انقلاب کے لئے خود کو تیار کرلیں ۔انہوں نے کہا کہ کارکنان اس بات کا عہد کریں کہ وہ پہلے سے زیادہ سرگرمی سے تحریک کا کام اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کا پیغام زیادہ سے زیادہ پھیلائیں گے ۔اجلاس میں اراکین یوکے آرگنائزنگ کمیٹی یوسف قریسی اور محمد شمائیل بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ اور رکن آرگنائزنگ کمیٹی محمد شفیق نے بھی خطاب کیا ۔

12/4/2016 12:04:50 AM