Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر اینکرپرسن، ممتاز دانشور اور معروف تجزیہ نگار افتخار احمد کو طالبان کی جانب سے دی جانے والی تازہ ترین دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین


سینئر اینکرپرسن، ممتاز دانشور اور معروف تجزیہ نگار افتخار احمد کو طالبان کی جانب سے دی جانے والی تازہ ترین دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/24/2014
سینئر اینکرپرسن، ممتاز دانشور اور معروف تجزیہ نگار افتخار احمد کو طالبان کی جانب سے دی جانے والی تازہ ترین دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین
انتہا پسند دہشت گرد اب اتنے بے خوف و خطر ہوچکے ہیں کہ انہوں نے لاہور کی مصروف شاہراہ پر افتخار احمد کی گاڑی کو ٹریفک سگنل پر روک کر انہیں طالبان کے خلاف باتیں کرنے پر سخت نتائج کی دھمکی دی
واقعہ کو دو دن گزر جانے کے باوجود پولیس نے دھمکی دینے والوں کا سراغ لگانے میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی
افتخار احمد ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، انکی حفاظت کا مناسب بندوبست کیا جائے اور دھمکی دینے والے دہشت گرد عناصر کا سراغ لگا کر انہیں سخت سزا دی جائے، الطاف حسین کی وفاقی و صوبائی حکومت، وزارت داخلہ اور تمام وفاقی اور صوبائی ایجنسیز سے اپیل
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا افتخار احمد سے دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار
اللہ تعالیٰ افتخار احمد اور دیگر قلمکاروں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور حکومت کو توفیق دے کہ وہ اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے ملک کےان قیمتی اثاثوں کی حفاظت کا بھرپور اور فوری انتظام کرے
لندن۔۔۔24 اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سینئراینکرپرسن،ممتاز دانشور اورمعروف تجزیہ نگارافتخاراحمدکوطالبان کی جانب سے دی جانے والی تازہ ترین دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ انتہاپسنددہشت گرداب اتنے بے خوف وخطرہوچکے ہیں کہ انہوں نے لاہورجوکہ پنجاب کا صوبائی دارالحکومت ہے وہاں کی مصروف شاہراہ پرافتخاراحمدکی گاڑی کوٹریفک سگنل پر روک کرانہیں طالبان کے خلاف باتیں کرنے پر سخت نتائج کی دھمکی دی،افتخاراحمدکودی گئی اس دھمکی کی اطلاع جب افتخاراحمدکے اہل خانہ کوملی تو ان میں سراسیمگی پھیل گئی۔ انہوں نے کہاکہ آج افتخاراحمدکودی گئی دھمکی کودودن گزرجانے کے باوجودپولیس نے دھمکی دینے والوں کاسراغ لگانے میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب ،وزارت داخلہ اورآئی ایس آئی ، آئی بی سمیت تمام وفاقی اورصوبائی ایجنسیزسے اپیل کی کہ وہ افتخاراحمدجوکہ ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں،ان کی حفاظت کامناسب بندوبست کریں اورکودھمکی دینے والے دہشت گرد عناصر کاسراغ لگاکرانہیں قانون کے مطابق سخت سزا دیں ۔ جناب الطاف حسین نے اس واقعہ پر افتخاراحمدسے دلی ہمدردی اورمکمل یکجہتی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ افتخاراحمداوردیگرقلمکاروں کواپنی حفظ وامان میں رکھے اورحکومت کوتوفیق دے کہ وہ اپناقومی فرض سمجھتے ہوئے ملک کے ان قیمتی اثاثوں کی حفاظت کابھرپوراورفوری انتظام کرے۔ 


4/26/2024 4:51:14 AM