Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں انٹر کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے بہتر انتظامات اور آگاہی مہم کے ذریعے نقل کے رجحان میں نمایاں کمی لانے پرحق پرست ارکان اسمبلی کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا خراج تحسین

کراچی میں انٹر کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے بہتر انتظامات اور آگاہی مہم کے ذریعے نقل کے رجحان میں نمایاں کمی لانے پرحق پرست ارکان اسمبلی کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا خراج تحسین
 Posted on: 4/24/2014
کراچی میں انٹر کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے بہتر انتظامات اور آگاہی مہم کے ذریعے نقل کے رجحان میں نمایاں کمی لانے پرحق پرست ارکان اسمبلی کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا خراج تحسین
نوجوان اپنے آنے والے کل کو بہتر اور خوشحال بنانے کیلئے بہتر تعلیم حاصل کریں تاکہ اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کریں۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔24اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست ارکان اسمبلی کی جانب سے کراچی میں انٹر کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے جامع پالیسی اختیارکرنے اور آگاہی مہم کے ذریعے نقل کے واقعات میں نمایاں کمی لانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب گزشتہ چند سالوں سے نقل کے واقعات میں بڑھتا ہوا اضافہ ہمارے لیئے باعث تشویش تھا کیونکہ نقل کا بڑھتا ہوا رجحان ہمارے مستقبل کے معماروں کیلئے تباہ کن تھا۔انہوں نے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی حق پرست نمائندگان کو یہ واضح ہدایت رہی ہے کہ نقل کی روک تھام کے لئے ایک جامع پالیسی ترتیب دیں تاکہ نقل مافیا اپنے اس گھناؤنے دھندے میں ناکام ہوں اور طلبہ کے مستقبل سے نہ کھیل سکیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حق پرست ارکان اسمبلی نے اپنے علاقوں میں نقل کی روک تھام کے لئے کالجوں اور اسکولوں کے دورے کئے تاکہ انتظامیہ اور اساتذہ کرام سے مل کر نقل مافیا کی سرکوبی کی جاسکے اور نقل کے رجحان کو ختم کیا جاسکے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کاشروع دن سے کارکنان کو یہی درس ہے کہ اگر کسی قوم کو تباہ و برباد کرنا ہے تو اس کے نوجوانوں کو نقل میں لگادیا جائے تو اس قوم کے نوجوان خود تبا ہ ہوجائیں گے اور اگر کسی قوم کو ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو اچھی سے اچھی تعلیم حاصل کی جائے تاکہ نوجوان اپنے آنے والے کل کو بہتر اور خوشحال بناسکیں اور اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کریں۔ 

4/25/2024 9:22:25 AM