Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست صوبائی وزراء ڈاکٹر صغیر احمد، عبد الرؤف صدیقی، صوبائی مشیران عادل صدیقی، فیصل سبزواری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل ایڈوائزر عبد الحسیب کی شہداء قبرستان، پاپوش نگر قبرستان اور یادگار شہداء حق پر حاضری

 Posted on: 4/23/2014

حق پرست وزراء اور مشیران نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ناصر حسین شہید، عارف حسین شہید، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی 
کراچی :۔۔۔23، اپریل 2014ء
سندھ کابینہ میں حق پرست صوبائی وزراء ڈاکٹرصغیراحمداورعبدالرؤف صدیقی ،صوبائی مشیران عادل صدیقی،فیصل سبزواری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل ایڈوائزر عبدالحسیب نے تقریب حلف برادری کے بعدبدھ کے روزشہداء قبرستان یٰسین آباد، پاپوش نگرقبرستان کا دورہ کیا اور قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید، بھتیجے عارف حسین شہید، شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید اور قائد تحریک الطاف حسین کے والدین سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے قبروں پرپھول چڑھائے۔ قبل ازیں انہوں نے جناح گراؤنڈسے متصل یادگارشہدائے حق پربھی حاضری دیکرفاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔اس موقع پرانہوں نے تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی ،لاپتہ کارکنان کی بازیابی،اسیروں کی رہائی ،تحریک کی کامیابی،سازشوں اوردہشت گردی کے خاتمے سمیت ملک کی بقاء وسلامتی اورقائدتحریک الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

4/19/2024 10:10:49 AM