Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صدر آصف علی زرداری کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون، سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت پر مبارکباد پیش کی


سابق صدر آصف علی زرداری کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون، سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت پر مبارکباد پیش کی
 Posted on: 4/22/2014
سابق صدر آصف علی زرداری کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون، سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت پر مبارکباد پیش کی
قائد تحریک الطاف حسین نے بھی سابق صدر آصف زرداری کو دونوں جماعتوں کے مابین مفاہمت پر مبارکباد پیش کی
پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے مابین مفاہمت نہایت نیک، مثبت اور پاکستان خصوصاً سندھ کے مفادمیں ہے، سابق صدر آصف زرداری اور قائد تحریک الطاف حسین کا اتفاق
ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و استحکام، ترقی و خوشحالی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کریں گی۔ دونوں رہنماؤں کا عزم
لندن۔۔۔22، اپریل2014ء
سابق صدرمملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کوفون پر سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت پر مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے بھی جناب آصف زرداری کودونوں جماعتوں کے مابین مفاہمت پر مبارکباد پیش کی ۔ دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے مابین مفاہمت کو نہایت نیک ، مثبت اور پاکستان خصوصاًسندھ کے مفاد میں قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں ، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن واستحکام ،ترقی وخوشحالی اورصوبہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل جل کرکام کریں گی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ کرے کہ ہمارے درمیان پھرکوئی بدگمانی نہ پیداہو اور دوستی اور مفاہمت کایہ سفرہم کسی رکاوٹ کے بغیرآگے بڑھائیں اوربہتراندازمیں کام کریں۔

12/5/2016 2:41:20 PM