Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی سلامتی کے اداروں پر الزام تراشی کا عمل کسی بھی طرح درست اور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ الطاف حسین


قومی سلامتی کے اداروں پر الزام تراشی کا عمل کسی بھی طرح درست اور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/22/2014
قومی سلامتی کے اداروں پر الزام تراشی کا عمل کسی بھی طرح درست اور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ الطاف حسین
سینئر صحافی اور اینکر حامد میر پر حملہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے اور کوئی بھی فرد اس مذموم واقعہ کی حمایت نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین
تحقیقات مکمل ہوئے بغیر کسی بھی فرد یا ادارے کواس واقعہ کا ذمہ دار قرار نہ دیا جائے۔ الطاف حسین
مسلح افواج اور عسکری ادارے قومی سلامتی کی ضمانت اور ریاست کی فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہیں
کسی بھی جانب سے کوئی بھی ایساعمل نہ کیاجائے جس سے قومی سلامتی کے اداروں کا وقار اور قومی سلامتی کو ٹھیس پہنچے
لندن۔۔۔22، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سینئرصحافی اوراینکرحامدمیرپر حملہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے اورکوئی بھی فرداس مذموم واقعہ کی حمایت نہیں کرسکتا،اب جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل پاچکاہے لہٰذاضرورت اس امرکی ہے کہ تحقیقات مکمل ہو ئے بغیر کسی بھی فردیاادارے کواس واقعہ کاذمہ دارقرارنہ دیاجائے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان اس وقت چاروں طرف سے دشمنوں میں گھراہواہے ، اسے مختلف قسم کے اندرونی اوربیرونی خطرات اورسنگین چیلنجز کا سامناہے، ایسے وقت میں قومی سلامتی کے اداروں پر الزام تراشی کاعمل کسی بھی طرح درست اورجائز قرارنہیں دیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسلح افواج اورعسکری ادارے پاکستان کی قومی سلامتی کی ضمانت اورریاست کی فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہیں لہٰذا حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ان کااحترام کیاجائے اورکسی بھی جانب سے کوئی بھی ایساعمل نہ کیاجائے جس سے قومی سلامتی کے اداروں کا وقار اور قومی سلامتی کوٹھیس پہنچے۔ 



4/24/2024 6:18:24 AM