Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلم لیگ (ق) ضلع ملیر کے سابق جنرل سیکریٹری لالہ رفیق ، لانڈھی ٹاؤن کے سابق کونسلر اور مسلم لیگ (ن) کے علاقائی رہنما نثار محمد اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت


مسلم لیگ (ق) ضلع ملیر کے سابق جنرل سیکریٹری لالہ رفیق ، لانڈھی ٹاؤن کے سابق کونسلر اور مسلم لیگ (ن) کے علاقائی رہنما نثار محمد اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت
 Posted on: 4/22/2014
مسلم لیگ (ق) ضلع ملیر کے سابق جنرل سیکریٹری لالہ رفیق ، لانڈھی ٹاؤن کے سابق کونسلر اور مسلم لیگ (ن) کے علاقائی رہنما نثار محمد اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت 
ایم کیوایم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا لیکن اس کے باوجود آج ایم کیوایم ملک گیر جماعت بن چکی ہے ، اسلم آفریدی کی گفتگو
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی سے ملاقات 
کراچی:۔۔۔22، اپریل 2014ء
مسلم لیگ (ق) ضلع ملیر کے سابق جنرل سیکریٹری لالہ رفیق ، لانڈھی ٹاؤن کے سابق کونسلر رشید خان اور مسلم لیگ (ن) کے علاقائی رہنما نثار محمد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے سے متاثر ہوکر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی سے ملاقا ت کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے معاون اظہار احمد خان بھی موجود تھے ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے سیاسی عہدیداران اور کارکنان نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہدکررہی ہے اور جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریے کی اسی سچائی کو دیکھ کر ہم متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی عہدیداران اورکارکنوں کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف ملک کی تمام قومیتوں میں انتہائی زہریلا پروپیگنڈاکیا گیا لیکن اسکے باوجود آج ایم کیوایم ملک گیر سطح کی جماعت بن چکی ہے جو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفے اور نظریئے سچائی کا ثبوت ہے ۔ اسلم آفریدی نے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے سیاسی عہدیداران اور کارکنان سے کہا کہ وہ جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریے کے فروغ کیلئے اپنا زیادہ سے زیادہ کردار اداکریں کیونکہ اسی میں جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ نظام کے خاتمے اورملک کی ترقی و خوشحالی کا رازپوشیدہ ہے ۔



4/20/2024 7:17:40 AM