Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور اور چارسدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے اور پولیس پر حملے قابل مذمت ہیں۔ الطا ف حسین


پشاور اور چارسدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے اور پولیس پر حملے قابل مذمت ہیں۔ الطا ف حسین
 Posted on: 4/22/2014
پشاور اور چارسدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے اور پولیس پر حملے قابل مذمت ہیں۔ الطا ف حسین
حکومت طالبان سے مذاکرات کررہی ہے جبکہ طالبان خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں سیکوریٹی فورسز، پولیس اور عام شہریوں پر مسلسل دہشت گرد حملے اور بم دھماکے کررہے ہیں 
حکومت آخر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے کیوں گریز کررہی ہے؟
پولیس اورسیکوریٹی فورسز اور سویلین کو خون میں نہلانے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
پشاور اور چارسدہ میں ہونیوالے بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر الطاف حسین کا دلی اظہار افسوس 
لندن۔۔۔22، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیبرپختونخواکے شہروں پشاوراورچارسدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوران بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں اورعام شہریوں سمیت متعددافراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت دہشت گردی پرقابو پانے کے لئے طالبان سے مذاکرات کررہی ہے اوراس کونہایت سود مند اور بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے جبکہ طالبان کی جانب سے خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں سیکوریٹی فورسزکی چوکیوں، تنصیبات ،پولیس موبائلوں اورعام شہریوں پر مسلسل دہشت گردحملے اوربم دھماکے کئے جارہے ہیں اورپولیس ،ایف سی کے جوانوں اورعام شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔گزشتہ چندگھنٹوں کے دوران پشاور اور چارسدہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں درجنوں معصوم پولیس اہلکار اورسویلین شہیدوزخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ اگر طالبان کی جانب سے مسلسل دہشت گردحملے کئے جارہے ہیں اورپولیس ، سیکوریٹی فورسزکے افسروں،جوانوں اورسویلین کوشہید کیا جارہا ہے توپھرحکومت آخر ان دہشت گردیوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے کیوں گریزکررہی ہے؟ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ دہشت گردی اوربم دھماکے کرکے پولیس اورسیکوریٹی فورسزاورسویلین کوخون میں نہلانے والے سفاک دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ 



12/3/2016 8:01:39 PM