Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن رابطہ کمیٹی و سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کاانچارج واراکین KMOCکے ہمراہ مبارک ولیج او رمولا داد لٹھی گوٹھ کا دورہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بلا تفریق عوا م کی خدمت کرنے کا درس دیا ہے ۔یوسف شاہوانی


رکن رابطہ کمیٹی و سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کاانچارج واراکین KMOCکے ہمراہ مبارک ولیج او رمولا داد لٹھی گوٹھ کا دورہ  جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بلا تفریق عوا م کی خدمت کرنے کا درس دیا ہے ۔یوسف شاہوانی
 Posted on: 4/20/2014
رکن رابطہ کمیٹی و سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کاانچارج واراکین KMOCکے ہمراہ مبارک ولیج او رمولا داد لٹھی گوٹھ کا دورہ 
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بلا تفریق عوا م کی خدمت کرنے کا درس دیا ہے ۔یوسف شاہوانی 
یونین کونسل گابو پٹ کے حق پرست بلدیاتی امیدوار ماما ہارون بلوچ کی شہادت پر سوگوار لواحقین سے گھر جا تعزیت کی 
کراچی ۔۔۔20، اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ اراکین KMOCالطاف حسین مینگل اور شاہد علی کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب میں واقع مبارک ولیج اور مولا داد لٹھی گوٹھ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر مبارک ولیج کے معززین عبدالصمد بلوچ ، سرفراز بلوچ ، غلام رسول بلوچ ، اعظم بلوچ ، مراد بلوچ اور لال محمد بلوچ نے رکن رابطہ کمیٹی ورکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کو گوٹھوں میں درپیش بنیادی مسائل سے آگاہ کیا جسے یوسف شاہوانی نے ترجیہی بنیا دپر حل کرنے کا عندیہ دیا ۔ بعد ازاں مبا رک ولیج میں قائم محکمہ صحت حکومت سندھ کے میٹرنٹی ہوم ، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول مبارک ولیج ، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مبارک ولیج ، فٹبال گراؤنڈ اور مبارک ولیج کے عوام کے لئے قائم پانی کے واٹر ٹینک کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر گوٹھ کے رہائشیوں نے اپنے درمیان میں علاقے کے منتخب نمائندہ کو دیکھ پر بے انتہا خوشی کا اظہارکیا ، گوٹھو ں کے معززین ومکینوں کی جانب سے رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی کا والہانہ اور واشگاف نعروں سے استقبال کیاگیا اس موقع پر مبارک ولیج اور مولا دا دلٹھی گوٹھ کے معززین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم وہ واحد جماعت ہے جس کے نمائندے نے منتخب ہونے کے بعد ہمارے پاس آئے ہیں،یوسف شاہوانی نے ہمار ے گوٹھ میں آکر یہ ثابت کردیاہے کہ وہ واقعی حق پرست ہیں ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی نے معززین اور موقع پر موجود گوٹھ کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیشہ بلا تفریق عوا م کی خدمت کرنے کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ الطاف حسین کے نامزد کردہ منتخب عوامی نمائندے عوام کے درمیان ہوتے ہیں اور بھرپور طور پر عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ بعدازاں یوسف شاہوانی نے متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی یونین کونسل گابو پٹ سے حق پرست بلدیاتی امیدوار ماما ہارون بلوچ شہید کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے بانی وقائدتحریک محترم الطاف حسین اور اراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے تعزیت کی ۔انہوں نے کہاکہ ماما ہارون بلوچ کی سماجی خدمات کے سب معترف ہیں اور شہید کی جانب سے گزشتہ کئی برس سے ماری پور ، گابو پٹ اور ہاکس بے کے باسیوں میں قائدتحریک محترم الطا ف حسین کے فکر وفلسفہ کے فروغ کے لئے کی جانے والی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں ۔انہوں نے ماما ہارون بلوچ شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر شہید ماما ہارون بلوچ کے لواحقین نے تعزیت کیلئے آنے پر ایم کیوایم کے وفدکا شکریہ بھی ادا کیا۔











12/4/2016 4:17:18 AM