Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین نے صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے۔ انجینئر ناصر جمال


قائد تحریک الطاف حسین نے صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے۔ انجینئر ناصر جمال
 Posted on: 4/20/2014
قائد تحریک الطاف حسین نے صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے۔ انجینئر ناصر جمال
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے وفد سے خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں گفتگو
وفد کے شرکاء نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہا
کراچی۔۔۔۔20اپریل2014
پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرزکے صدر شعیب احمد اور جنرل سیکریٹری اطہر خان کی سربراہی میں وفدنے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینراورایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے انچارج انجینئر ناصر جمال اور رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق سے ملاقات کی ۔ وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ناصر جمال نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہر سطح پر آزادی صحافت اور صحافیوں کے جائز حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے اور قائد تحریک الطاف حسین صحافی برادری کے لیے نیک خواہشات کے حامل ہیں اور انکے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نےPAPPکی جانب سے پریس فوٹو گرافرز کی فلاح بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ایم کیو ایم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرزکے صدر شعیب احمدنے رابطہ کمیٹی کو PAPP کے اغراض و مقاصد سے آگاہ سے کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کا مقصدپریس فوٹو گرافرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ متحدہو کر اپنے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کرسکیں، PAPP پریس فوٹوگرافرزکی فلاح وبہبودکے لئے کام کررہی ہے جس میں پریس فوٹو گرافرز کو انشورنس کی سہولت کی فراہمی سر فہرست ہے ۔ ملاقات میںP PAPکے جنرل سیکریٹری اطہر خان نے بھی رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ما.ضی میں بھی ہمیشہ صحافی برادری کیلئے آواز بلند کی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تعاون کیا ہے۔ 

4/20/2024 3:22:55 AM