Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملک میں اقلیتی برادریوں کے تحفظ کی واحد امید ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف


ایم کیوایم ملک میں اقلیتی برادریوں کے تحفظ کی واحد امید ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف
 Posted on: 4/19/2014
ایم کیوایم ملک میں اقلیتی برادریوں کے تحفظ کی واحد امید ہے، حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف
مسیحی برادری کے مذہبی تہوار گڈ فرائڈے کے موقع پر چرچ آف پاکستان چوہنگ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب
لاہور ۔۔۔ 19اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کی مناسبت سے ایم کیو ایم لاہور زون کی جانب سے مسیحی برادری کیلئے گزشتہ روزلاہور کے چرچ آف پاکستان چو ہنگ میں ’’ پاک شراکت کھانے ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک میں بسنے والے تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے اور ایم کیو ایم ملک میں اقلیتی برادریوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو پاکستان کی غریب ،مظلوم عوام کی بلا امتیازرنگ ، نسل ،مذہب اور علاقے کی خدمت کر رہی ہے اور قائد تحریک کے فلسفے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک میں امن و محبت چاہتی ہے ۔(تقریب میں چرچ آف پاکستان چوہنگ کے صدر) عامر بلوچ، جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈوکیٹ ، ڈسٹرکٹ لاہور کے نائب صدر واحد گجر ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران ملہی سمیت ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ دارا ن ،کارکنان اور مسیحی عوام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

4/26/2024 8:33:15 AM