Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان کی ماورائے آئین گرفتاریاں اور قتل کی مسلسل وارداتیں پاکستان کے خلاف سازش ہیں۔ جنید فہمی آرگنائزر ایم کیوایم سینٹرل امریکہ


ایم کیوایم کے کارکنان کی ماورائے آئین گرفتاریاں اور قتل کی مسلسل وارداتیں پاکستان کے خلاف سازش ہیں۔ جنید فہمی آرگنائزر ایم کیوایم سینٹرل امریکہ
 Posted on: 4/19/2014
ایم کیوایم کے کارکنان کی ماورائے آئین گرفتاریاں اور قتل کی مسلسل وارداتیں پاکستان کے خلاف سازش ہیں۔ جنید فہمی آرگنائزر ایم کیوایم سینٹرل امریکہ
محب وطن پاکستانی، انسانی حقوق کی انجمنیں کراچی میں بیگناہ اردو بولنے والے کارکنان کی غیر قانو نی گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں، ایم کیوایم امریکہ 
شکاگو ۔۔۔19اپریل 2014ء
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی اور اراکین سینٹرل کمیٹی نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی سادہ لبا س اہلکاروں کی جانب سے بلا جواز گرفتاریوں اور زیر حراست انسانیت سوز تشدد کے بعد کارکنان کے ماورائے آئین قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست پا کستان کی سلامتی کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیا ن میں جنید فہمی اور سینٹرل کمیٹی کے اراکین نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کو حکومت وقت کی جانب سے اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے حکمران صوبہ سندھ کے شہر کراچی کو مفتوحہ شہر سمجھ کر یہاں قانون کے نفاذکے نام پر انصاف کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں کراچی میں بسنے والے مہاجروں کے سیاسی اور معاشی قتل عام کے بعد اب انکی نسل کشی بھی شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تمام وا قعات پر ارباب اختیار کی خاموشی سے ایسا لگتا ہے جیسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈیتھ اسکواڈ ز کو کراچی کے بیگناہ عوام کے خون سے ہاتھ رنگنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں میں ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنان کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیکر انہیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی کارکنان کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی مذموم کار روائیوں کو انسانیت کی تذلیل قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کار روائیوں کے ذریعے ملک میں انسانی حقو ق کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی قائد تحریک الطاف حسین کے جانثاروں کا شہر ہے اور اس کے باشندوں کے خلاف عمل کرنے والی باطل قوتوں کے نصیب میں ہمیشہ ذلت اور رسوائی آئی ہے۔ انہوں نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی یہ پالیسی کراچی کے محب وطن عوام کو دیوار سے لگا کر کراچی میں بلوچستان جیسی انارکی پیدا کر دیگی۔ ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی نے تمام محب وطن پاکستانیوں اور انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی انجمنوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے بیگناہ اردو بولنے والے کارکنان کی سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے غیر قانو نی گرفتاریوں اور انکے ماورائے عدالت قتل اور تحفظ پاکستان آرڈیننس جیسے کالے قانون کے خلاف پر بھر پور آواز احتجاج بلند کرکے ملک کی بقاء و سلامتی یقینی بنائیں۔

4/24/2024 5:16:55 PM