Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان کی غیرقانونی گرفتاری اور حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیاجائے، الطاف حسین


کارکنان کی غیرقانونی گرفتاری اور حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
 Posted on: 4/18/2014
کارکنان کی غیرقانونی گرفتاری اور حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات انسانیت پر یقین رکھنے والے ایک ایک فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہیں
قاسم علی شاہ اور محمد علی خان کا حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے 
کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد انہیں لاپتہ کرنے اور حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات پر حکومت وانتظامیہ کی مسلسل خاموشی انتہائی معنی خیز ہے
اپنے پیارے کارکنان کی شہادتوں کے مسلسل واقعات پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے 
عوام وکارکنان صبروتحمل سے کام لیں اور ہرظلم کے خلاف آئینی ، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں
ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے لاپتہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر اظہارمذمت
لندن ۔۔۔18، اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے دو لاپتہ کارکنان قاسم علی شاہ اور محمد علی خان کا حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کارکنان وہمدردوں کے مسلسل ماورائے عدالت قتل کے واقعات کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کے نتیجے میں ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکنان قاسم علی شاہ اور محمد علی خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کو غیرقانونی طورپر حراست میں لیے جانے اوران کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات انسانیت پر یقین رکھنے والے ایک ایک فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریاں ، گرفتاریوں کے بعد انہیں لاپتہ کرنے اور حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات پر حکومت وانتظامیہ کی مسلسل خاموشی انتہائی معنی خیز ہے ،کراچی سمیت ملک بھر کے عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان، حکومت اور انتظامیہ کے غیرانسانی مظالم کے خلاف پرامن جمہوری ، آئینی اور قانونی جدوجہد کررہے ہیں اورخون کے گھونٹ پی کرصبروتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب مظلوموں پر ظلم وستم کی انتہاء کردی جائے اورکوئی مظلوموں کا پرسان حال نہ ہوتو رحمت خداوندی جوش میں آتی ہے ،مجھے یقین ہے کہ بے گناہ کارکنان وہمدردوں پر ظلم ڈھانے والے اوران کے سرپرست اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچیں گے اور ان پر جلد قہر خداوندی ٹوٹے گا۔
جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار واقتدار سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل غیرقانونی گرفتاری اور حراست کے دوران انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کا فوری نوٹس لیاجائے اور سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اپنے پیارے کارکنان کی شہادتوں کے مسلسل واقعات پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے لیکن میں ان سے یہی کہوں گا کہ وہ صبروتحمل سے کام لیں ، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور ہرظلم کے خلاف آئینی ، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں انشاء للہ ظلم کرنے والے خود مٹ جائیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے قاسم علی شاہ شہید اور محمدعلی خان شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)

4/24/2024 7:20:09 AM